تنقید بلاجواز، حکومت ملک کی تقدیر بدل دے گی،شبیر قریشی

تنقید بلاجواز، حکومت ملک کی تقدیر بدل دے گی،شبیر قریشی

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت برائے ہاسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن میں جو وعدے کئے ان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کوشاں ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ہی ملک کی تقدیر بدلے گی،وہ عوامی خدمت کے جذبے پر عمل پیرا ہیں، روایتی نہیں بلکہ عملی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، 3برس میں کئی برسوں کا کام نمٹایا، سابق حکومتوں کی غلطیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کیا جارہاہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے پل کلاسرہ تا88 پل ساڑھے 8کلومیٹر کارپٹ روڈ کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل میاں رفیق احمد قریشی، میاں احسن علی قریشی، پیر ماجد گیلانی،مجاہد خان چانڈیہ،سابق ناظم رائے عابد حسین پرہاڑ،ذیشان نیازی،پرویز حجانہ،عارف چانڈیہ،چوہدری تاشفین عارف،چوہدری انوار یوسف،جاوید شاہ،عمر پوڑا،ملک شریف،ملک ایوب اعوان،ملک عاشق اعوان،چوہدری انیس،مدنی بلوچ،حسنین دفتری حسنین چانڈیہ،سعید خان چانڈیہ،مہر مزمل چندھڑر،سردار شاکر خان چانڈیہ،عابدخان چانڈیہ،مہر عارف چندھڑرسمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،انہوں نے کہا کہ 14کروڑ کی خطیررقم سے ساڑھے 12 کلومیٹر نور شاہ پیر جگی موڑ کارپٹ روڈ،9کروڑ48لاکھ کی لاگت سے  پل 88تاپل کلاسرہ ساڑھے 8کلومیٹر کارپیٹڈ روڈ اور 11کروڑ 26 لاکھ سے پل 64 تا نورشاہ ڈبل روڈ ساڑھے 5کلو میٹر تعمیر کر دیے گئے ہیں جن کے آج افتتاح کیے جا رہے ہیں,انہوں نے کہا کہ ایک رب 15کروڑ کی لاگت سے 21 روڈزکا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سفر وزیر اعظم عمران خان کے سنگ جاری ہے،انہوں نے کہا کہ حلقہ میں اربوں کے بجلی،سوئی گیس اور سڑکات کے منصوبے جاری ہیں،انشا  اللہ الیکشن میں کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کریں گے،انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے،سیاسی شعبدہ بازی کا دورگزرگیا،اب عملی اقدامات کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دے دیا گیا،عوامی دیرینہ مطالبہ کوٹ ادو میں پاسپورٹ آفس بنادیا گیا ہے،کوٹ ادو میں ایک نئے ہسپتال اور یونیورسٹی کیمپس کا قیام میرے منشور کا حصہ تھا،اس تاریخ ساز منصوبہ کیلئے انکی درخواست پر وزیراعلی پنجاب نے کوٹ ادو میں 90 کروڑ روپے کی لاگت سے ''مدر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل'' کے قیام کی پنجاب بجٹ میں منظوری دے دی جبکہ وفاقی حکومت نے ایک ارب اٹھاسی کروڑ روپے کی لاگت سے کوٹ ادو میں ''کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس'' کے قیام کی بجٹ میں منظوری بھی دے دی،انہوں نے کہا کہ کامسیٹس کا شمار پاکستان کی سب سے بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے اور یہ وفاقی حکومت کی ایک پبلک سیکٹر یونیورسٹی ہے،اللہ تعالی نے مجھے ان وعدوں کی تکمیل میں سرخرو کیا اور اب میرے وسیب کی عوام کو صحت اور طالب علموں کو معیاری تعلیم ان کی دہلیز پہ ہی میسر ہو گی۔

شبیر قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -