پراپرٹی ٹیکس واپس ورنہ سڑکوں پر آئیں گے، سلیمان صدیقی 

    پراپرٹی ٹیکس واپس ورنہ سڑکوں پر آئیں گے، سلیمان صدیقی 

  

 ملتان (  نیوز   رپورٹر  )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پنڈورا بکس میں کرپشن و لوٹ مار میں ملوث مافیا کا پیسہ ہی بیرون بنکوں سے واپس لے آئے تو ملکی معیشت کو ضرور سہارا مل جائے گا اور مہنگائی، کورونا وبا، لاک ڈان کی چکی میں پسے تاجروں، غریب عوام پر لٹکتی تلوار ضرور میان میں چلی جائے گی تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے صوبائی حکومت پراپرٹی ٹیکس میں تین سو گنا(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

 اضافہ کا فیصلہ واپس لے تاجروں کو ایک بار پھر سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران بلال مارکیٹ (اتفاق گروپ) بلاک بی بلاک ایچ ٹرک اڈہ انصاری ریلوے پھاٹک کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں چیئرمین حاجی حشمت بصیر صدیقی، صدر عابد علی قریشی، جنرل سیکریٹری قیصر مختار نائب صدر مہر محسن کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے انجمن تاجران بلال مارکیٹ (اتفاق گروپ) کے نو منتخب صدر عابد علی قریشی کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی تاجروں کے اصل میں قائد ہیں خواجہ سلیمان صدیقی کی سچائی،ایماندری،اور قائدانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ہماری پوری تنظیم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے انشا اللہ ہم خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں اپنی مارکیٹ کی تاجروں کے مسائل حل کریں گے جبکہ اس موقع پر مرکزی سنیئر نائب صدر حاجی بابر علی قریشی، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی ودیگر موجود تھے خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کے عدم استحکام کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید ہو چکی ہے جس کی وجہ سے چھوٹے تاجر بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں اسی لئے حکومت ہنگامی بنیادوں پرملکی معیشت کے استحکام کے لئے اقدامات کو یقینی بنائے۔

سلیمان صدیقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -