جشن میلاد، ملتان میں 200سے زائد جلوس نکالنے کی تیاریاں 

جشن میلاد، ملتان میں 200سے زائد جلوس نکالنے کی تیاریاں 

  

 ملتان ( سٹی رپورٹرر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا ہے کہ جشن عیدمیلاد النبی کی تقریباً ت ضلع بھر میں سابقہ روایات سے بڑھ کر عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منائی جائیں گی۔ وہ مرکزی میلاد کونسل کے زیر اہتمام مرکزی قدیمی مسجد ممتازآباد میں علماء مشائخ (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بھی اس مرتبہ ہفتہ رحمت اللعالمین منانے کا پروگرام بنایا ہے۔ ضلعی حکومت تقریبات میلاد کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں حائل تمام رکاوٹوں اور مسائل کو حل کیا جائے گا۔ جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کنونشن میں بتایا کہ جشن میلاد کے سلسلے میں ملتان میں دوسو سے زائد جلوس نکالے جائیں گے اور میلاد کانفرنس اور محافل میلاد منعقد ہوں گی۔ محمدایوب مغل، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے مطالبہ کیا ہے کہ جشن میلاد کی قدیم تقریبات کو اجازت ناموں سے مستثنیٰ قرار دیاجائے۔ جلوس کے راستوں کی صفائی، مرمت اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ اجلاس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعت محمد ندیم قریشی، سجادہ نشین دربار موسیٰ پاک شہید مخدوم سید ابوالحسن گیلانی، مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی، مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی، سید مصطفےٰ اشرف جیلانی، محمدایوب مغل، مفتی محمد عثمان پسروری، چوہدری ذوالفقار علی سدھو، ملک اللہ دتہ کاشف، رکن الدین حامدی،مظہر جا و ید،سلطان محمود ملک، راؤ محمد عارف رضوی،قاری محمد رمضان قادری، خواجہ غلام مرتضیٰ، محمد سلیم بلالی،آصف محمود اخوانی، قاضی محمد بشیرگولڑوی، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، مولانا عبدالعزیز سعیدی،مرزا محمد ارشد القادری، صاحبزادہ مطیع الرسول سعیدی، مولانا غلام شبیرسواگی، مخدوم سید غوث عالمین گیلانی، حافظ محمد کاشف فریدی، مولانا غلام یاسین سعیدی، قاری سلیم اشرف، مولانا بسیر احمد معصومی، قاری طالب سیرانی، مولانا محمد شفیق الرحمن، قاری رحیم بخش اویسی، محمد شہزاد قریشی، منصور احمد قریشی، محمد عادل قریشی، قاری محمد سعید نقشبندی، راشد قدیر، مولانا محمدالیاس معینی، شیخ صلاح الدین، ملک اللہ دتہ، حافظ محمد ظفرقریشی، مرشد علی حامدی، حمیدنواز عاصم، احمد نوازعصیمی، قاری رکن الدین قادری، مرزا محمد ندیم،ملک محمد عمران یوسف، قاری محمدطارق ہاشمی، قاری محمد بخش، راؤ محمداکرم، محمد کامران، سید قطب الدین، ساجدعمربٹ، محمدحنیف، غلام شبیر قادری، محمد علی مرتضیٰ، محمد مجاہدنقشبدی، محمد اسلام، حافظ محمد آصف، محسن رضاسعیدی، ملک نیاز محمد بھٹہ، چوہدری سمیع اللہ، تصور قریشی نے بھی شرکت کی۔

میلاد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -