لودھراں، سب کیمپس جامعہ زکریا میں آئی ٹی لیب کا افتتاح

لودھراں، سب کیمپس جامعہ زکریا میں آئی ٹی لیب کا افتتاح

  

لودھراں (نما ئند ہ پاکستان)ترین ایجوکیشن فانڈیشن کے صدر علی ترین نے وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ہمراہ جامعہ زکریا کے سب کیمپس لودھراں میں آئی ٹی لیب کا افتتاح کردیا گیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر لودھراں کیمپس محمد ساجد ندیم، سی ای او ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکبر خان بھی(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

 ہمراہ تھے۔ تقریب سے خطاب اوربعد ازاں میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے علی ترین نے کہا کہ خوشی ہے کہ ترین ایجوکیشن فانڈیشن نے آئی ٹی لیب کو فنکشنل کرنے میں تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کی ہے۔ لودھراں کا مستقبل لودھراں کے بچوں سے وابستہ ہے یہی وجہ ہے کہ ترین ایجوکیشن فانڈیشن ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے ساتھ ملکر طلبا طالبات کے لئے بہترین نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد میں پیش پیش ہے۔ لودھراں کے بچے تگڑے ہونگے تو لودھراں تگڑاہوگا۔ علی ترین نے کہاکہ لودھراں کو بہتر اور خوشحال بنانے کے لئے بچوں پر انویسٹ کرنا ہوگا۔آئی ٹی کے بغیر ملک کا مستقبل نہیں بن سکتا۔جنوبی پنجاب کے بچے کسی سے کم نہیں ہیں لیکن ان کو سپورٹ اور سہولیات کم ملتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بچوں کو سپورٹ ملے گی تو و ہ آگے بڑھیں گے۔علی ترین نے مزید کہا کہ لودھراں میں اسپورٹس گرانڈ اور پروگرام شروع کئے جارہے ہیں۔جنوبی پنجاب میں جہاں بھی تعلیمی گیپ آئے گا اسے پورا کریں گے۔ ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے کہا کہ ہماری درخواست پر ترین ایجوکیشن فانڈیشن نے بہت خوبصورت لیب بنا کر دی ہے جس پر انکے بے حد مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر اس شخص کو سلیوٹ کرتا ہوں جس نے تعلیمی نظام کی بہتری پر توجہ دی ہے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -