اینٹی ڈینگی سرگرمیاں ٹیب کے ذریعے اپ لوڈ کرنے کی ہدایت

 اینٹی ڈینگی سرگرمیاں ٹیب کے ذریعے اپ لوڈ کرنے کی ہدایت

  

 میلسی (نامہ نگار) سکول ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب  کے(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

 نویفیکیشن نمبر ڈی ڈی ایم ڈینگی 2021 کے ذریعے صوبہ بھر کے سی ای اوز اور متعلقین کو ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ملک غلام فرید نے تعلیمی اداروں دفاتر میں واٹر ٹینک۔روف ٹاپس۔ ٹوائلٹس۔احاطے۔صاف رکھوانے،بینرز پوسٹرز چارٹس آویزاں کروانے۔لان اور گرانڈز میں گھاس کی کٹاء کوڑے کی تلفی۔گندے پانی کے اخراج۔پانی کے  سپلاء ٹینک کے سوراخوں کی بندش۔ ہاف سلیو لباس پہننے پر  پابندی۔زیرو  پیر یڈز کے اہتمام۔بہتر شفاف غیر جراثیمی ماحول کے قیام۔سینٹ سپریز کی پابندی  سمیت اینٹی ڈینگی ایس او پیز کے حوالے سے سرگر میوں کی تصاویر کی ٹیب یا اینڈرائیڈ موبائل کے ذریعے ڈینگی  ڈیش بورڈ پر چسپاں کر نے میں بے قاعدگی اور عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اب سے یہ سرگرمیاں اپ لوڈ کی جائیں۔جعلی سرگرمی اپ لوڈ ہونے کے ذمے دار متعلقہ اضلاع کیسی ای اوز قرار دییے گئے ہیں جنہیں سخت محکمانہ سزا دیے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ڈینگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -