انسداد ڈینگی مہم، ملتان میں ریسٹورنٹ سیل

 انسداد ڈینگی مہم، ملتان میں ریسٹورنٹ سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (  وقا ئع نگار  )انسداد ڈینگی مہم، محکمہ صحت ملتان کی ٹیموں (بقیہ نمبر55صفحہ7پر)
نے طارق روڈ پر واقع نجی ریسٹورینٹ سیل کردیا  تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان اور سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کی سخت ہدایات پر ملتان میں انسداد ڈینگی مہم زور و شور سے جاری ہے گزشتہ روز بھی اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود اور ریجنل ڈائریکٹر وبائی امراض ڈاکٹر عطاالرحمان کی قیادت میں انسداد ڈینگی ٹیموں نے مختلف ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کا جائزہ لیا اس دوران طارق روڈ پر واقع نجی ریسٹورینٹ کو بارہا نوٹس دینے کے باوجود ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی نہ بنانے پر سیل کر دیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ  نجی ریسٹورنٹ انتظامیہ کو بارہا نوٹس جاری کئے گئے،ریسٹورنٹ میں صفائی کے ناقص انتظام اور کھڑے پانی سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے، سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی اور ڈپٹی کمشنر ملتان کے سخت احکامات کے تحت انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے سے جاری رہیگی۔
ڈینگی