ڈینگی سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اجتماعی کوششیں ضروری،ڈاکٹرآسیہ 

   ڈینگی سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اجتماعی کوششیں ضروری،ڈاکٹرآسیہ 

  

  ملتان ( سٹی رپورٹرر)دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ زوالوجی کے(بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

 زیرِ اہتمام ’ڈینگی‘ سے متعلق ایک آگاہی  سیمینار کا  انعقاد کیا گیا جس کا عنوان ”ڈینگی سے چھٹکارہ، قومی فرض ہمارا،“تھا سیمینار کی صدارت  پروفیسر ڈاکٹر آسیہ بی بی نے کی،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرانصر نعیم اللہ نے کہا  کہ ہمارا دین ہمیں صفائی کی تلقین کرتا ہے کیوں کہ صفائی نصف ایمان ہے اور مناسب حفاظتی اقدامات سے اس وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے اس بارے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح ہم اپنے گھر، آس پڑوس، محلے یا شہر کو صاف رکھ سکتے ہیں ڈینگی مچھر کو مناسب صفائی سے ختم کیا جاسکتا ہے حکومتی سطح پر بھی اس کے تدارک کیلئے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں، اپنے گھروں میں فالتو پانی کھڑا نہ ہونے دیں پورے آستین کے کپڑے پہنیں،دروازوں پر جالی لگائیں اور رات کو سونے وقت مچھر بھگاو? لوشن لگا کر سوئیں، کیاریوں اور پودوں کی صفائی رکھیں ان جیسے حفاظتی اقدامات سے ہم ڈینگی کو نہ صرف کنٹرول کرسکتے ہیں بلکہ اس کا ہمیشہ کیلئے قلع قمع کیا جاسکتا ہے، کیوں کہ ڈینگی سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، ہمیں اپنے بچوں کو ایجوکیٹ کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ ان میں اس بارے آگاہی پیدا ہوسکے، تقریب میں فیکلٹی ممبراں اور طالبات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر آسیہ بی بی نے کہا کہ اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے سے ڈینگی لاروا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے  تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر طالبات نے ڈینگی کے اثرات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے پلے کارڈز آویزاں کیے۔

سیمینار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -