نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبعلم زخمی 

      نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبعلم زخمی 

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)کالج سے گھر جانے کے دوران نامعلوم (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

ملزمان کی جان سے ماردینے کی خاطر فائرنگ گولیاں لگنے پر 18 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز موضع مالک پور کا رہائشی 18 سالہ نوجوان ثنا اللہ جوکہ ایک بجے کے قریب اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کالج سے گھر جارہا تھا کہ ظاہر پیر روڈ ججہ عباسیاں مقامی میڈیکل سٹور کے سامنے نامعلوم ملزمان نے جان سے ماردینے کی خاطر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ثنا اللہ گولیاں لگنے پر شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ کو آتا دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ریسکیو عملہ کی مدد سے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -