افسرٹاؤٹوں، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کریں،ظفراقبال

  افسرٹاؤٹوں، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کریں،ظفراقبال

  

بہاولپور،حاصل پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)محکمہ پولیس میں ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے محکمہ کا جھومر ہے ملکوں قوم کی حفاظت کے لیے قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے امن کے دیپ روشن رہیں گے تھانے شرفا کے لیے دارالامان اور بدمعاشوں کے لیے دارالاحساب ہو گا ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان اور(بقیہ نمبر56صفحہ7پر)

 آر پی او بہاولپور محمد زبیر دریشک کا بہاولپور میں پولیس دربار سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ تھانوں میں پولیس ملازمین خوش اخلاقی کو اپنا وطیرا بنائیں اور ٹاؤٹوں اور جرائم پیشہ افراد کا داخلہ بند کریں انھوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک کو با اختیار بنایا جائے اور ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے انھوں نے کہا کہ پولیس کے زیرحراست تشدد بند کیا جائے اور ملزموں کی اصلاح کی جائے انھوں نے کہا کہ شہدا پولیس افسران اور ملازمین کے بچوں کو اچھی تعلیم کے لیے پنجاب کالج اور آرمی پبلک سکول میں داخلے دلائے جا ئیں گے انھوں نے کہا کہ بچوں پر جنسی تشدید برداشت نہیں کیا جائیگا اور میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے لیے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور فیصل کامران ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار اور ڈی پی او رحیمیار خان اسد سرفراز کے علاوہ افسران بھی موجود تھے  ان کی آمد سے قبل پولیس کے چاقوچوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔

ظفراقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -