میپکووہاڑی میں مبینہ کرپشن، افسر معاملہ دبانے کیلئے سرگرم 

میپکووہاڑی میں مبینہ کرپشن، افسر معاملہ دبانے کیلئے سرگرم 

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے واپڈا میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی نشاندہی پر افسران نے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہ کرنے اور چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا بناکر معاملہ دبانے کی کوشش شروع کردی،پاکستان کسان اتحاد نے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی دے دی۔تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر57صفحہ7پر)

تحصیل صدر پاکستان کسان اتحاد میاں طاہر محمود کمبوہ،ضلعی جنرل سیکرٹری آصف شہزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی کے واپڈا افسران کرپشن اور بدعنوانی میں سرفہرست ہیں افسران نے مبینہ طور پر ملی بھگت کرتے ہوئے ریونیو کی رقم میں سے اڑھائی کروڑ روپے پوشیدہ کرکے ہڑپ کر گئے اس ہڑپ شدہ رقم  کو جمع شدہ ریونیو میں شامل نہ کرکے صارفین سے اس کی مرحلہ وار وصولی کے لئے حکمت عملی طے کی گئی جن میں سب ڈویژن ٹھینگی میں 51 بل میلسی سب ڈویژن میں 55 بلوں میں یونٹوں کو پیک،آف پیک میں زیرو کردیا اور ٹیوب ویل میٹروں کے بلوں میں پانچ سے چھ ہزار اضافی ڈال کر جبری وصولی شروع کردی جس کی پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں کی نشاندہی  کی تو افسران نے اپنی جان بچانے اور پکڑے جانے کے ڈر سے فوری چھوٹے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کردی ذرائع کے مطابق ایس ڈی اوز واپڈا نے باہمی مشاورت کے بعد خود انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل لائن سپرنٹنڈنٹ محمد قاسم کو فوری معطل کردیا جبکہ دیگر ملازمین کو بھی قربانی کا بکرا بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور خود ایس ڈی اوز نے اپنے تحفظ کیلئے پلاننگ کرلی ہے جس پر پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اعلی افسران کو تحریری طور پر بھی کرپشن بارے آگاہ کردیا ہے اس موقع پر دیگر پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں محمد شفیق،محمد نذیر،رمضان نمبردا،انور سجاد،محمد یاسین،چوہدری غنی،ساجد چٹھہ،عبدالغفور بھٹی،ڈاکٹر مقصود،حسن چیمہ اور دیگر نے چیف میپکو ملتان،چیف انجینئر،جی ایم آپریشن،جی ایم ملتان اور ایس ای وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کی گنگا میں نہانے والے کرپٹ ایس ڈی اوز کے خلاف میرٹ پر کاروائی عمل میں لائی جائے اگر ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو پاکستان کسان اتحاد بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گا۔

پریس کانفرنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -