ریلوے ٹیموں کاآپریشن، قابضین سے سرکاری اراضی واگز ار

ریلوے ٹیموں کاآپریشن، قابضین سے سرکاری اراضی واگز ار

  

ملتان ( سٹی رپورٹرر)ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے نویدمبشرچوہدری کی ہدائت پرریلوے شعبہ انجینئرنگ اورریلوے پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے36لاکھ روپے مالیتی رہائشی ریلوے اراضی قابضین سے واگزار کروالی کاروائی ریلویاسٹیشن ہارون آباد یارڈ میں رہائش پزیر ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن کیاگیا۔آپریشن میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر بہاولنگر،(بقیہ نمبر58صفحہ7پر)

ایس ایچ اوتھانہ ریلوے پولیس بہاولنگر،انسپکٹر آف ورکس بہاولنگر،پرماننیٹ وے انسپکٹرریلوے ہارون آباد و دیگر ریلوے سٹاف ریلویپولیس ملازمین نیحصہ لیادورانِ آپریشن ڈیڑھ ایکڑ رہائشی (Residential) ریلوے اراضی جس پر قابضین نیغیرقانونی طور پر جھگیاں بناکر قبضہ کررکھا تھا واگزار کروائی گئی جسکی مالیت 36 لاکھ روپے ہیدورانِ آپریشن کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوا۔

واگزار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -