تیزرفتار ٹرالر کی زد میں آکر فاتر العقل خاتون جاں بحق

تیزرفتار ٹرالر کی زد میں آکر فاتر العقل خاتون جاں بحق

  

رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 35 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق خانپور کا رہائشی 35 سالہ رشید احمد اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے(بقیہ نمبر59صفحہ7پر)

 ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔جبکہ بستی موچیاں کی رہائشی فاتر العقل 55 سالہ زرینہ بی بی جوکہ قومی شاہراہ پر مقامی پٹرول پمپ کے قریب سڑک عبور کررہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرالر نے بے قابو ہوکر اسے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس اور ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کردی۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -