کبیروالا، تحصیل ہسپتال میں مریضوں سے ناروا سلوک، متاثر ین کا ڈاکٹرزکیخلاف احتجاج

 کبیروالا، تحصیل ہسپتال میں مریضوں سے ناروا سلوک، متاثر ین کا ڈاکٹرزکیخلاف ...

  

 بٹہ کوٹ+بارہ میل(نمائندہ پاکستان+ سپیشل رپورٹر) مقامی سماجی، تاجرراہنماء سٹیزن رائٹس کونسل کبیروالا نائب(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

 صدر راؤ آصف علی سعیدی پھلانوالے اپنی اہلیہ کو بخارکی بخار کی شکائت پرعلا ج کے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے شعبہ ایمر جنسی میں لائے اور کاؤنٹر سے پر چی حاصل کرتے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر حنبل سے رابطہ کیا مریضہ کو بخار کی کیفیت میں دیکھ کر ڈاکٹر مذکور آپے سے باہر ہوتے چیخنا شرو ع کردیا کہ اسے یہاں کیوں لائے کورونا وارڈ میں کیوں نہیں لے کر گئے اور غصہ میں پر چی پھاڑتے مریضہ کو ہسپتال سے فوری نکل جانے کا نادر شاہی حکم جاری کردیا، چیئر مین سٹیزن رائٹس کونسل چوہدری اختر جلال نعیم، صدر چوہدری محمد یٰسین کمبوہ، جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالوہاب، پیر سعیداحمد اسامہ، حاجی محمد حسین روفی، چوہدری شہباز یعقوب،رانا عدیل احمد، راؤ سلیم ثاقب، چوہدری عمران شاہد، چوہدری وسیم اسلم سمیت دیگر نمائندہ حضرات نے ڈاکٹر حنبل کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -