کل عالمی یوم کپاس بھرپور انداز  سے منانے کی تیاریاں مکمل

 کل عالمی یوم کپاس بھرپور انداز  سے منانے کی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان ( سٹی رپورٹرر)سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)
کی زیر صدارت عالمی یوم کپاس منانے کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ایگریکلچر سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ کل عالمی یوم کپاس بھرپور انداز اور جوش خروش سے میں منانے کا فیصلہ کرلیاگیا، کپاس کی بحالی کیلئے مزید بہتر کام کا اعادہ، کاشتکاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے حکومتی منصوبے شیئر کرنے کی   ہدایت کی گئی ہے۔  اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس بارک اللہ خان، ایگریکلچر سیکرٹریٹ کے افسران، ڈائریکٹر زراعت توسیع، ڈاکٹر الطاف حسین سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے کہا کہ کپاس کی اہمیت ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ انسان کے ساتھ اس کا گود سے گور تک تعلق ہے۔ کپاس ہمارے کاشتکاروں کی خوشحالی اور ملکی معیشت کے استحکام میں بہت اہم کردار اداکرتی ہے۔ عالمی یوم کپاس کے حوالے سے خصوصی فارمر پروگرامز منعقد کئے جائیں اور کاشتکاروں کو اس کی اہمیت بارے پھرپور انداز میں بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم کپاس پاکستانی کاشتکاروں کیلئے یوم تشکر بھی ہے۔ کاشتکار مبارکباد کے مستحق ہیں جو متعدد مسائل کے باوجود کپاس کاشت کرکے ملکی معیشت میں بہتری کیلئے اپنا فعال کردار ادا کررہی ہے۔
کپاس