موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، نوجوان شدید زخمی

        موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، نوجوان شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)دن دہاڑے چار نامعلوم مسلح ڈاکوں کی اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹر سائیکل چھیننے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
 کی کوشش مزاحمت پر فائرنگ کرکے 30 سالہ نوجوان کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک 20 این پی کا رہائشی 30 سالہ ظفر حسین اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ بھٹہ واہن کے قریب پہنچتے ہی چار نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر اسکا موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوں نے جان سے ماردینے کی خاطر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ واویلا ہونے پر اہل علاقہ کو آتا دیکھ کر ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ظفر حسین کو ریسکیو عملہ کی مدد سے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے واقعہ بارے تحقیقات شروع کردی۔
زخمی