ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ان ایکشن، خاتون کوبلیک میل کرنیوالا گرفتار
ملتان (وقا ئع نگار )ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔جسکو تفتیش کیلئے تھانے منتقل (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
کردیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے سائیبر کرائم ونگ نے جس میں اے ایس آئی ذیشان خان وغیرہ نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم باسط فرید کو گرفتار کیا۔جو مظفر گڑھ کا رہائشی ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ خاتون کو اس نے بلیک میل کرنے کی خاطر نازیبا ویڈیو بنائی۔دوران گرفتاری ایف آئی اے نے ملزم کے قبضہ سے موبائل اور نازیبا مواد برآمد کیا۔ایف آئی اے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔اہم انکشافات متوقع ہے۔
سائبر