گھریلوجھگڑے، نوجوان کی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی

   گھریلوجھگڑے، نوجوان کی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی

  

 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر 22 سالہ نوجوان نے گندم میں (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

 رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی تفصیل کے مطابق صادق آباد کے رہائشی 22 سالہ ارسلان نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں حالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 4 افراد خانپور کی 40 سالہ پٹھانی مائی ابو ظہبی کالونی کا 25 سالہ عدیلخانپور کا 20 سالہ فاروق اور م مبارک کے 18 سالہ محمود کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

خودکشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -