چلڈرن کمپلیکس ملتان، چار ڈاکٹرزکی گریڈ 20میں ترقی

        چلڈرن کمپلیکس ملتان، چار ڈاکٹرزکی گریڈ 20میں ترقی

  

  ملتان (  وقا ئع نگار  )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے چلڈرن کمپلیکس ملتان کے چار ڈاکٹرز کو پروفیسرز گریڈ 20کے عہدے پر ترقی دیدی۔ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر عاصم خورشید کو پروفیسر آف(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 پیڈیاٹرک میڈیسن گریڈ 20،ڈاکٹر سہیل ارشد کو پروفیسر  پیڈیاٹرک آف کارڈیالوجی گریڈ20،ڈاکٹر وقاص عمران کو پروفیسر  پیڈیاٹرک آف اینڈوکریانالوجی گریڈ20, اور ڈاکٹر آصف خواجہ کو پروفیسر آف یورالوجی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دی ہے۔چاروں پروفیسرز کو گریڈ بیس ملنے پر چلڈرن کمپلیکس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر وقارربانی ایم ایس ڈاکٹر احسن اللہ خاں اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے مبارکباد اور پھول پیش کئے ہیں۔

ترقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -