رحیم یار خان کے دو مزدور لاڑکانہ میں قتل، ورثاء کا احتجاج، روڈ بلاک

رحیم یار خان کے دو مزدور لاڑکانہ میں قتل، ورثاء کا احتجاج، روڈ بلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)رحیم یار خان کے دو مزدور سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں قتل کردئیے گئے لاشیں پہنچنے پر لواحقین نے سینکڑوں افراد کے ہمراہ اڈا خانپور چوک کی دونوں اطراف کی سڑکوں کو بند کر دیا، پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق رحیم یار خان کے علاقے مدینہ کالونی سے ہے، قتل ہونے والے مزدوروں کی شناخت، محمد عمران اور محمد اکرام جوکہ مؤ مبارک روڈ مدینہ کالونی کے رہائشیوں کے نام سے ہوئی ہے۔ ورثا (بقیہ نمبر60صفحہ7پر)
نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں مزدوروں کو ورکشاپ میں نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تاہم ان دونوں مزدوروں کی لاشیں رحیم یار خان پہنچنے پر لواحقین نے سینکڑوں افراد کے ہمراہ اڈا خانپور چوک کو بلاک کر دیا ہے اور مقتولین کی لاشیں سڑک پر رکھ کر ورثا کی جانب سے سندھ پولیس کے خلاف احتجاج جاری ہے ورثا کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف آف آرمی سٹاف وحکومت پاکستان سے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
احتجاج