وزیرخارجہ سے عملدارقریشی کی ملاقات،مسائل پر تبادلہ خیال
کرمداد قریشی (نامہ نگار) میاں علمدار عباس قریشی نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی، حلقہ کی پسماندگی دور کرانے مختلف ترقیاتی منصوبے پیش گئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حلقہ کی پسماندگی دور کرنے کیلئے فنڈ مہیا کرانے کی یقین دہائی کرائی۔ تفصیل کے مطابق چیرمین وزیر اعلی ٹاسک فورس پیسٹی سائیڈ اینڈ لائیو سٹاک ایم پی اے پی پی 277 میاں علمدار (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
عباس قریشی نے اسلام آباد دفتر وزیر خارجہ میں شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ سے ملاقات کی، ملاقات میں ایم این اے مخدوم زین قریشی، سابق ایم پی اے ملک مرتضی رحیم کھر اور سابق ایم پی اے محمد وسیم لنگڑیال بھی شامل تھے، ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کے علاہ اپنے حلقہ 277 کی پسماندگی دور کرانے کیلئے وقاقی محکموں کے متعلق ترقیاتی منصوبے جس میں بجلی، سوئی گیس سمیت کئی مختلف منصوبے شامل ہیں پیش کئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایم پی اے میاں علمدار عباس قریشی کے پیش کردہ منصوبوں کیلئے فنڈ مہا کرانے کی یقین دہائی کرائی، ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے پر عزم ھے، جنوبی پنجاب کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا رخ موڑ دیا، بہت جلد جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور ہوجائیگی۔
تبادلہ خیال