اکاؤنٹ فریز، صدر ڈسٹرکٹ بارکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  اکاؤنٹ فریز، صدر ڈسٹرکٹ بارکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  

 ملتان (  خصو صی رپورٹر  )پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے بار اکاونٹ منجمد کرانے، معطل ملازمین کو بحال کرنے کے احکامات پر عملدرآمد روکتے ہوئے بار کونسل کے فیصلے تک مزید ایسے احکامات جاری کرنے سے (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

باز رہنے نیز دیگر صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اسامہ بہادر خان نے درخواست دی تھی کہ صدر بار کی جانب سے نئے چیمبروں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے پر ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے صدر بار کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 اکتوبر کو پیش ہو کر جواب دینے کا حکم دیا تھا لیکن صدر بار نے ان احکامات کو پس پشت ڈالتے ہوئے چیمبروں کی الاٹمنٹ کی رقم کا اکاؤنٹ بنک کو لیٹر لکھ کر منجمد کرا دیا ہے جبکہ جنرل سیکرٹری کی جانب سے مختلف الزامات پر ہٹائے گئے سپرنٹنڈنٹ بار اور لائبریرین کو نہ صرف بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کو اعتماد میں لئے بنا عہدوں پر بحال کر دیا ہے جبکہ لائبریرین کے خلاف کرپشن کی انکوائری بھی جاری ہے بلکہ بار کا ریکارڈ بھی غلط طور پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ جا کر قبضے میں لے لیا ہے۔ صدر بار کے تمام اقدامات غیر قانونی ہیں اس لئے منسوخ کئے جائیں۔

پنجاب بار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -