چلڈر ن کمپلیکس ملتان، پتھایولوجی لیب میں سہولیات زیرو 

چلڈر ن کمپلیکس ملتان، پتھایولوجی لیب میں سہولیات زیرو 

  

 ملتان (  وقا ئع نگار  )چلڈرن کمپلیکس شعبہ پتھایولوجی لیب میں مریض بچوں کیلئے ٹیسٹ ناپید ہوگئے،گزشتہ 10روز سے کیمسٹری انالائزر مشین خراب،ہسپتال انتظامیہ مریض بچوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مشین کی مرمت اور لیب ٹیسٹ کی بحالی نہ کرا سکی۔دور دراز (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

سے آنے والے ان ڈور اور اوپی ڈی مریض بچوں کیلئے شدید پریشانی کا سامنا،پرائیویٹ لیب سے مہنگے داموں ٹیسٹ کرانے پر مجبور،تفصیل کے مطابق چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی سے شعبہ پتھالوجی میں کیمسٹری کا سنگل ٹیسٹ بھی پرفارم نہیں ہورہا اور شعبہ پتھایالوجی میں کیمسٹری انالائزر مشین گزشتہ دس روز سے خراب پڑی ہے اور شعبہ پتھایالوجی کی حالت دن بدن بگڑتی جارہی ہے۔مشین کی مرمت اور فعال کرنے میں شعبہ پتھایالوجی اور ہسپتال انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہیں کررہی۔جسکی وجہ سے ہسپتال میں آنے والے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں اوپی ڈی مریض بچوں اور داخل مریض بچوں کے بنیادی کیمسڑی ٹیسٹ جن میں گردوں،جگر،دل،بخار،پیٹ اور خون کی کمی کی نشاندہی کرنے والے ٹیسٹ شامل ہیں لیب میں پرفارم نہیں ہورہے اور دور دراز سے آئے ہوئے مریض بچوں کو ہسپتال سے پرائیویٹ لیبارٹریز پر مہنگے داموں ٹیسٹ مجبورا کرانے پڑرہے ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیسٹری انالائزر مشین کو خریدے ہوئے بھی ابھی ایک سال ہواہے اور ایک سال میں کئی بار خراب ہوچکی ہے۔ہسپتال میں آنے والے مریض بچوں کے لواحقین نے بتایا کہ ہمیں لیب والے پرائیویٹ لیب کی طرف ریفر کردیتے ہیں اور نجی لیب سے مہنگے داموں ٹیسٹ کرانے پڑ رہے ہیں ہسپتال میں شعبہ ایمرجنسی ودیگر وارڈز میں ادویات کا بھی شدید بحران ہے اور ادویات بھی باہر سے خریدنے پر مجبور ہیں لواحقین نے محکمہ صحت کے اعلی حکام اور ہسپتال انتظامیہ سے کیمسٹری انالائزر مشین کی جلد مرمت اور ادویات کی  فراہمی کا فوری مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلے میں چلڈرن  ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احسن اللہ خاں نے موقف میں کہا کہ کیمسٹری انالائزر کیلئے رواں سال میں نیا ٹینڈر کردیا گیا ہے اور ڈونیشن پر فوری طور پر لیب کیلئے کسی اور کمپنی کی کیمسڑری انالایزر مشین جلد فراہم کی جارہی ہے۔

چلڈرن کمپلیکس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -