میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن

میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن

  

  ملتان (  نیوز   رپورٹر  ) میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 54افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ یونٹس بجلی چوری (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

کرنے پر15لاکھ49ہزار روپے جرمانہ عائد۔4اکتوبر2021 کو میپکوملتان سرکل میں 6 صارفین کو بجلی چوری کرنے پرایک لاکھ33ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 10افراد کو بجلی چوری کی مد میں 2لاکھ96ہزار روپے جرمانہ عائد، وہاڑی سرکل میں 7بجلی چوروں کوایک لاکھ47ہزار روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 5صارفین کو 3لاکھ 65ہزارروپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 12افراد کو3لاکھ38ہزار روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 5بجلی چوروں کو70ہزارروپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 6صارفین کوایک لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں ایک بجلی چور کو 30ہزارروپے اور خانیوال سرکل میں دو صارفین کو 47ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

بجلی چور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -