بجلی پھر مہنگی، شہریوں کا شدید ردعمل، حکومت پرکڑی تنقید

بجلی پھر مہنگی، شہریوں کا شدید ردعمل، حکومت پرکڑی تنقید

  

گگو منڈی (نامہ نگار)حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلیاں گرا دیں  تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخوں میں جو ایک روپیہ ستر پیسہ فی یونٹ اضافہ کے حکومتی اعلان کے بعد عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اس سلسلہ میں تاجر،مزدور،کاشتکار،گھریلو خواتین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی انہوں نے کہا کہ بجلی اور پٹرول کے نرخ پہلے(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 ہی آ سمان سے باتیں کر رہے ہیں اس پر تقریباً دو روپے فی یونٹ کا اضافہ حکومتی بے حسی اور نا لائقی کا ثبوت ہے شہریوں محمد خالد،میاں شاہد رفیق،طارق محمود،محمد فرید،ملک اعجاز عرف ججی،کاشف ندیم کیانی، احمد طارق، اویس عزیز انصاری،حنظلہ شفیق اور دیگر نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ہم پہلے ہی ادھار راشن خرید رہے ہیں عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے جبکہ حکومت نے ہم پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے اکثر گھروں میں دو وقت کی بجائے ایک وقت کا کھانا پک رہا ہے ہم حکومتی خزانہ بھریں یا اپنے بچوں کا پیٹ پالیں عوام نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نرخ میں کیا گیا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

بجلی مہنگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -