استادمعاشرے میں تعمیری ہیرو کی حیثیت رکھتا ہے،ڈاکٹر سلیمان طاہر
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے "ورلڈ ٹیچرز ڈے" کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد کا مقام معاشرے میں ایک تعمیری ہیرو کی حیثیت رکھتا ہے، استاد ذرے کو ستارا اور ستاروں کو کہکشاں بنا دیتا ہے، اساتذہ کرام کی خدمات کر(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا خواجہ فرید یونیورسٹی میں محنتی اساتذہ کی بدولت معیاری تعلیمی اور تعمیری غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہے، انہوں نے کہا صرف استاد کی ذات ہے جو طلبہ و طالبات کو زمین سے آسمان پر لے جانے کا سبب بنتا ہے، انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ باادب ہی بانصیب ہوتا ہے اس لیے اساتذہ کی عزت و تکریم میں کبھی کمی نہ آنے دیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی میں indegenous لینگویجز کے حوالے سے انڈر گریجوایٹ پروگرام شروع کیا جائے گا اور امید ظاہر کی کہ علاقے کے طلبہ و طالبات بڑھ چڑھ کر اس پروگرام میں داخلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا میری خواہش ہے کہ اس یونیورسٹی میں بین الاقوامی زبانوں کا سنٹر بنایا جائے تاکہ یہاں زبانوں کی تعمیر و ترقی پر تحقیق ہوسکے۔ اس موقع پر " ظہور احمد دھریجہ نے سرائیکی وسیب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کی خدمات کر سراہتے ہوئے کہا وہ یقینی طور پر محنت اور لگن کے ساتھ اس خطہ کی ترقی میں کوشاں ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک دن خواجہ فرید یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات میں سے لوگ نوبل پرائز حاصل کرینگے،انہوں نے کہا تین صوبوں کے سنگم پہ واقع خواجہ فرید یونیورسٹی زبانوں، شاعری اور تہذیبوں کی آماجگاہ ہے۔ ظہور احمد دھریجہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی کہ وہ خواجہ فرید یونیورسٹی کی وسعت اور بڑھوتری کے لیے زمین اور فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ تقریب کے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر اور سائیں ظہور احمد دھریجہ نے سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں چیک تقسیم کئے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر جام محمد ظفر، ڈاکٹر یاسر نیاز، ڈاکٹر جلات خان، ڈاکٹر احمد صہیب، ڈاکٹر ثمینہ ٹروت، ڈاکٹر ندیم سلامت، ڈاکٹر سجاد حسین، ڈاکٹر رانا مجاہد سلیم اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔
سلیمان طاہر