ٹیچرڈے، ملتان سمیت شہر شہر تقریبات،اساتذہ کو پھول پیش

  ٹیچرڈے، ملتان سمیت شہر شہر تقریبات،اساتذہ کو پھول پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،بہاولپور وہاڑی،اڈا پل چودہ،ٹھٹھہ صادق آباد،وہوا،پکھی موڑ،کرمپور،جام پور،راجن پور،لیاقت پور ٹبہ سلطانپور،مظفرگڑھ،میلسی(سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر،بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار،تحصیل پورٹر)معروف ماہر تعلیم و (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
استاد پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، چوہدری خالد جاوید وڑائچ، پروفیسر وسیم قمر عدیل نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم حضرت محمد دنیا کے سب سے بڑے اور عظیم معلم ہیں جنہوں نے جہالت کے اندھیروں کو علم کی روشنی سے ختم کیا اور انسانیت کا درس دیا۔ حضرت محمد مصطفی کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ و نجات ہیں خوش نصیب ہیں وہ استاد جو پیشہ پیغمبری سے وابستہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سہہ روزہ تقریبات کے دوسرے روز منعقدہ ٹیچرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ندیم قریشی نے گورنمنٹ مسلم ہائی سکول اور گورنمنٹ سمرا ہائی سکول ملتان میں سلام ٹیچرز ڈے کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیچرز ڈے منانے کا مقصد اساتذہ کی اہمیت، مقام اور احترام کا اعتراف کرنا ہے کیونکہ قوموں کی سوچ اور فکر کی راہیں متعین کرنے میں اساتذہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ اساتذہ ہی ہیں جو قوموں کی ترقی اور کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ سے معاشرے کے تمام طبقات کو ترقی کی یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ندیم قریشی نے مزید کہا کہ اساتذہ کی عزت و تکریم کی بدولت ہی طالب علم ترقی اور کامیابی کا سفر طے کر پاتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے اور پورے ملک کے اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنی کامیابی کو اپنے اساتذہ کے نام کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ نئے پاکستان میں اساتذہ کو ان کا اصل مقام اور حقیقی رتبہ دینے کے لئے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں اور آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اساتذہ کی عزت و تکریم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر سکول کے طالبعلموں نے دن کی مناسبت سے تقاریر کیں اور ٹیبلوز بھی پیش کئے۔
شعبہ ایجوکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پرپرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر اختر علی، پروفیسر ڈاکٹر ارشادحسین چیئرمین شعبہ سپیشل ایجوکیشن اور دیگراساتذہ نے خطاب کیا۔پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر  نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی تقدیر تعلیم سے ہی سنور سکتی ہے اور قوم کے معمار ہونے کے ناطے اساتذہ کا احترام سب پر لازم ہے۔ دنیا میں اُنہی قوموں نے عروج حاصل کیاجنہوں نے اساتذہ کی قدر افزائی کی۔ علم دوست معاشرے آج اساتذہ کی محنت اور توجہ کی بدولت آسمان کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ ورلڈ ٹیچرز ڈے قوم کے معماروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ معاشرے میں استاد کے کردار کو زیادہ موثر اور فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی سرپرستی میں اساتذہ کی بہتری اور بھلائی کے لیے بہت سے اقدامات کیے۔ آج ہم اپنے اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ ہم آج جو بھی ہے اپنے استاد کی وجہ سے ہیں۔ ہم اپنے استاد کی وجہ سے اس قابل ہوئے ہیں کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پڑھ رہے ہیں یہ ہماری خوش قسمتی بھی ہے اور اس کے پیچھے ہمارے اساتذہ کی انتھک محنت شامل ہے۔ہم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تعلیم حاصل کرنے اور استاد بننے کے لیے آئے ہیں۔ سب سے پہلے اپنے تمام اساتذہ کرام کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں انہیں سلام پیش کرتا ہوں اوران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی انتھک محنت کی وجہ سے ہم سب یہاں پہنچے ہیں۔ ہم نے اس یونیورسٹی اور قوم کو عروج تک لے کر جانا ہے ہمارے وائس چانسلر کا ویژن ہے اور انہوں نے ایک راستہ دیکھا کہ اس یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کرنا ہے۔ اگر ہم اس کو پہلے نمبر پر لے جانے کا عزم رکھتے ہیں تو ہم اس کو ضرور آگے لے کر جائے گے اور دنیاکی بہترین 100یونیورسٹیوں میں شامل کریں گے۔
 اساتذہ کی تکریم کرنے والا معاشرہ ہی ترقی کی بلندیوں پر پہنچتا ہے یہ بات ہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وہوا غلام مصطفی دوست نے ”سلام ٹیچرز ڈے“ کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں قوموں کی ترقی کی باگ ڈور اساتذہ کے ہاتھ میں ہی ہوتی ہے وہ نہ صرف معاشرے کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں بلکہ معاشرے کا بہترین فرد بنانے کے لیے ان کے اخلاق و اطوار کو سنوارنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں عصر حاضر کی جدید تعلیم سے روشناس کراتے ہیں انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات، سول سوسائٹی اور معاشرے کے دیگر افراد کا بھی یہ حق بنتا ہے کہ وہ اساتذہ کی عزت و تکریم کریں اور ان سے بہترین علم کے حصول کے ذریعے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اساتذہ کو معاشرے میں ان کا جائز حق دلائیں تقریب کے دوران اس موقع پر سکول کے طلباء نے اپنے اساتذہ کو اجتماعی سلام پیش کیا۔) اشفاق احمد پرنسپل پائلٹ سیکنڈری سکول پکھی موڑ نے اسلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استاد ایک ایسی ہستی ہے جوبچے کوزمین سے آسمان تک پہنچتا ہے اساتذہ کی تکریم کرنے والا معاشرہ ہی ترقی کی بلندیوں پر پہنچتا ہے یہ بات  پائلٹ سیکنڈری سکول پکھی موڑ کے پرنسپل اشفاق احمد نے سلام ٹیچرز ڈے کے موقع پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں قوموں کی ترقی کی باگ ڈور اساتذہ کے ہاتھ میں ہی ہوتی ہے وہ نہ صرف معاشرے کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں بلکہ معاشرے کا بہترین فرد بنانے کے لیے ان کے اخلاق و اطوار کو سنوارنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں عصر حاضر کی جدید تعلیم سے روشناس کراتے ہیں انہوں نے کہا کہ طلباو طالبات، سول سوسائٹی اور معاشرے کے دیگر افراد کا بھی یہ حق بنتا ہے کہ وہ اساتذہ کی عزت و تکریم کریں اور ان سے بہترین علم کے حصول کے ذریعے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اساتذہ کو معاشرے میں ان کا جائز حق دلائیں سکول کے طلبہ نے اپنے ٹیچرز کو اجتماعی اسلام پیش کرتے ہوئے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔اساتذہ کا عالمی دن، ٹھٹھہ صادق آباد میں طلبا کی طرف سے اساتذہ کو پھولوں کے 

گلدستے،خراجِ تحسین پیش،مڈل سکول ٹھٹھہ صادق آباد میں تقریب، کیک کاٹا گیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ٹھٹھہ صادق آباد میں بھی اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا، گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 136 دس آر کے اولڈ سٹوڈینٹس فریاد چوہدری، چوہدری ساجد علی کی طرف سے سئنیر ہیڈ ماسٹر چوہدری ناصر عزیز، ماسٹر محمد نواز، ماسٹر اصغر علی، سمیت دیگر اساتذہ کرام کو پھولوں کے گلدستے پیش کرکے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا، سینیر ہیڈ ماسٹر چوہدری ناصر عزیز نے کہاکہ اپنے اساتذہ کو یاد رکھنے والی قومیں ہمیشہ ترقی کرتی ہیں، گورنمنٹ مڈل سکول ٹھٹھہ صادق آباد میں تقریب کا انعقاد ہا، ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد رفیق نے کہاکہ اساتذہ قوم کے معمار و محسن ہیں، ان کی عزت و تکریم کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے، جبکہ راشد منہاس پبلک سکول ٹھٹھہ صادق آباد میں یوم اساتذہ کے موقع پر سماجی شخصیات مسعود احمد نظامی، فریاد چوہدری، پرنسپل ملک محمد اسلم کی طرف سے کیک کاٹتے ہوئے اساتذہ کرام کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا سکول طلبا نے اساتذہ جو پھول اور تحائف پیش کیے۔سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول کرم پور،گورنمنٹ ہائی سکول کرم پور گورنمنٹ پرائمری سکول حسن شاہ،اور دیگر سرکاری اور پرائیوٹ سکول میں تقاریب منعقد ہوئیں۔پرنسپل ارشد چوہدری،مختیار احمد لودھی راؤ طالب ندیم،قاضی ریاض احمد معینی،چوہدری عبدالرحمن ایس ایس،محمد خالد ایوبی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کو احترام و عزت دئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔اساتذہ شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،مقامی صحافیوں نے بھی اپنے صحافتی استاد مرید عباس خاور کی خدمات کو سراہا اور انہیں پھول پیش کئے۔استاد کی عظمت کو کسی ترازو میں نہیں تولی جاسکتی ہے استاد وہ ہیرا ہے جو پتھر کو کندن بنا دیتا ہے۔ قوموں کا مستقبل کو سنوارنے اور نوجوان نسل کی تربیت کرکے اپنے خون جگر سے ابیاری کر تا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر تعلیمات ڈیرہ۔ سردار ثنا اللہ خان سہرانی نے انٹرنیشنل سلام ٹیچرز ڈے کے حواالہ سے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول بستی چھینہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ای ڈی او تعلیم خالد محمود بھٹہ۔ ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر امجد اسلام پتافی۔ اے ای او ز سرفراز نواز خان۔ اختر خان غوری۔ ندیم احمد انی ودیگر مرکز کے سربرہان ادارہ وسکول کونسل کے کو چیرپرسن بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے کے اندر صیلاحیت موجود ہوتی ہے استاد کو دیکھنا ہو تا ہے کہ کس طرح اس کو چکتا ہو اہیرو بنانا ہے۔ استاد کو مقام اور مرتبہ سب سے بلند ہے۔ معاشرے کے اندر موجود لوگ استاد کی تقلید کرکے اپنی سمت متعین کر تے ہیں۔ ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر امجد اسلام پتافی نے کہا کہ پنجاب حکومت اساتذہ کی فلاح وبہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ سابق ایگزیکٹو افسر تعلیم خالد محمود بھٹہ نے کہا کہ جس طرح انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں اسی طرح استاد سے غلطی ہو جاتی ہے تاہم افسران کو در گزر سے کام لینا چائے۔ علاوہ ازیں شاندار کارگردگی پر ہیڈماسٹر خالد حسین احمدانی کو تعریفی لیٹر جاری کیا گیا قبل ازیں سکول کے بچوں نے دن کی مناسبت سے ڈائریکٹر وڈپٹی ڈی ای او کو سلام پیش کیا۔عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکول نمبر 1راجن پور میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکول نمبر 1راجن پور چوہدری نور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور طلبا کے درمیان احترام کا رشتہ ہوتا ہے جو جس قدر مضبوط ہوگا اسی قدر تدریسی عمل کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔اساتذہ کرام کو چاہئے کہ وہ طلبا کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں تاکہ یہ مستقبل میں وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔ اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول  سے کیا گیا۔تقریب میں مختلف اساتذہ کرام اور طالب علموں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں ٹیچر ڈے کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و ترقی کے لئے دعا کی گئی۔استاد کو تکریم اور جائز مقام دیئے بغیر معاشرتی اور اخلاقی ترقی ممکن نہیں اساتذہ نسلوں کے معمار اور قوموں کے وقار ہیں جن کو سلام و تحسین پیش کرنا ہر شخص پر لازم ہے ان خیالات کا اظہار اساتذہ کے عالمی دن کے موقع ضلع رحیم یار خان کی نمائندہ شخصیات خالد رفیق چودھری، سید شجر نقوی، ڈاکٹر زرقا اسلم، عائشہ ہاشمی، ارشد امین چودھری، شمشاد چوہدری، رخسانہ مبارک، ناصرہ شاہین، ابرار مرتضی چودھری اور اسما طورخم نے کیا انہوں نے کہا کہ حقیقی استاد اپنی ذات کی نفی کرکے اپنے شاگردوں کے روشن مستقبل بارے سوچتا ہے کوئی قوم استاد کو عزت دیئے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی بدقسمتی سے پاکستان میں اساتذہ کی اہمیت اور تقدس کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انھوں نے کہا کہ دینی اور عمومی تعلیم دینے والے لوگ عظیم اور روشنی کے پیامبر ہیں ان سے استفادہ کیا جانا چاہیئے سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں اساتذہ کا سرکاری پروٹوکول ہونا چاہیئے تاکہ ہر شہری ان کی قدر و منزلت سے آگاہ ہو سکے۔عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکول نمبر 1راجن پور میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکول نمبر 1راجن پور چوہدری نور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور طلبا کے درمیان احترام کا رشتہ ہوتا ہے جو جس قدر مضبوط ہوگا اسی قدر تدریسی عمل کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔اساتذہ کرام کو چاہئے کہ وہ طلبا کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں تاکہ یہ مستقبل میں وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔ اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول  سے کیا گیا۔تقریب میں مختلف اساتذہ کرام اور طالب علموں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں ٹیچر ڈے کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و ترقی کے لئے دعا کی گئی۔سلام ٹیچرز ڈیکے موقع پر سٹی آف ایجوکیشن کا درجہ رکھنے والے ضلع وہاڑی میں استاد کی عظمت کو نظر انداز کرتے ہوئے کسی بھی تقریب کا انعقاد نہ کیا گیا گذشتہ روز پوری دنیا میں استاد کی عظمت و مقام کو اجاگر کرنے کی غرض سے  سلام ٹیچرز ڈے کے طور پر منایا گیا اور اس روز استاد کی عزت وقار بڑھانے کیلئے تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ برادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا لیکن ضلع وہاڑی جوکہ 5یونیورسٹیوں درجنوں کالجز اور ہزاروں سکولز کی وجہ سے سٹی آف ایجوکیشن کا مقام رکھتا ہے سلام ٹیچرز ڈے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اور محکمہ تعلیم کے حکام،ارکان اسمبلی اور تمام سول سوسائٹی کی جانب سے استاد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کوئی باقاعدہ تقریب منعقد نہ ہو سکی صرف سوشل میڈیا واٹس ایپ،فیس بک،ٹویٹر اور انسٹا گرام پر استاد کی عظمت کے گن گائے گئے۔نجی کالج کے پرنسپل مرزا خالد محمود نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی ماضی کے جھروکوں میں جھانکتا ہوں تو بلا تامل یہ کہنے پر مجبور ہوجاتا ہوں کہ جن شخصیات سے زندگی میں شرف بادشاہی حاصل ہوئی ہے ان میں سب سے بڑا ہاتھ اساتذہ کرام کا ہے میری تعلیم و تدریس کے دوران ہمیشہ اساتذہ کی موجودگی کا احساس رہتا ہے اساتذہ نے زندگی کے ہر موڑ پر نہ صرف میری رہنمائی کی بلکہ ہر مشکل میں میرا حوصلہ بڑھایا میں سلام پیش کرتا ہوں روشنی کے ان درخشاں ستاروں کو جن کی جھلملاتی روشنی نے ہزاروں تشنگان علم کو روشنی بخشی ہے طلباء اساتذہ کی تعلیمات پر پوری طرح عمل کریں اور ان کی بتائی ہوئی باتوں کو مشعل راہ بنائیں ان شاء اللہ کامیابی ان کے قدم چومے گی۔عالمی ٹیچرڈے کے حوالے سے ٹبہ سلطان پور کے چارپرائیویٹ سکولوں میں پروگرام کے انعقادطلبہ وطالبات نے اساتذہ اکرام کوپھولوں کے گفٹ پیش کیے اور تعلیمی مہارت وقابلیت کوسراہاتفصیل کے مطابق گزشتہ روزٹیچرڈے کے عالمی دن کے موقع پرٹبہ سلطان پور کے چارپرائیویٹ سکولوں کوئین میری سکول ٹبہ سلطانپور،بلوم فیلڈسکول ٹبہ سلطان پور،نیوعطاء زہرہ سکول درپور اور اسلامیہ ماڈل سیکنڈری سکول ساندہ میں پروگرام کے انعقادکیے گیے جس میں طلبہ وطالبات نے اساتذہ اکرام کی عظمت کوسلام پیش کرتے ہوئے تعلیمی قابلیت اورمہارت کوسراہااور پرنسپل ظفر اقبال بھٹی،پرنسپل ریاض کاشف سیال،پرنسپل سیدقمرعباس کاظمی اورپرنسپل عارف رشیدکمبوہ کوپھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پرصدرسٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور نسیم عباس بلوچ،نوشادخان،خرم خان،اصف خان سندھڑمحمدفیاض خان ودیگربھی موجودتھے۔اس کائنات میں سب سے بڑی ہستی آقائے دو جہاں حضرت محمد ؐ نے اپنے آ

پ کو معلم فرما کر قیامت تک کے لیے استاد کو سب سے بلند مرتبہ مقام عطا فرما دیا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد نواز سینئر ہیڈ ماسٹر نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 راجن پور میں  سلام ٹیچر ڈے  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مدرس محمد شبیر شاہد مہروی نے کہا کہ استاد کا ادب کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے، با وقار و با شعور قومیں اپنے اساتذہ کا ادب و احترام کرتی ہیں تبھی وہ کامیابی و کامرانی کی منازل طے کرتی ہیں۔مدرس حافظ عبدالستار نے کہا کہ بطور معلم ہمارے پیارے نبی ؐ کا اسوہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے مقررین نے مزید کہا کہ  آج بھی حضرت علی کا یہ ارشاد ہمیں استاد کی عزت و فضیلت یاد دلاتا ہے کہ جس نے مجھے ایک بھی حرف سکھایا وہ میرا آقا ہے۔ تقریب میں اساتذہ کرام اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض ثقلین عباس متعلم جماعت ہشتم نے انجام دیئے۔ استاد قوم کے معمار ہیں جہاں ملک بھر میں آج یوم اساتذہ منایا جارہا ہے وہیں مظفرگڑھ میں ایک ریٹائرڈ سکول ٹیچر انصاف کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ خانگڑھ کے رہائشی ریٹائر سکول ٹیچر سعادت علی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا بچہ بلال فرید جو کہ گورئنمنٹ ماڈل مڈل سکول خانگڑھ میں چہارم جماعت کا طالب علم ہے چند روز قبل وہ سکول پڑھنے کے لیے گیا تو سکول میں تعینات اساتذہ نے حکومت پنجاب کے بیانیہ مار نہیں پیار کی نفی کرتے ہوئے میرے بچے کو ڈنڈوں سے سخت تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچے کے ناک سے خون بہنا شروع ہوگیا اور حالت خراب ہوگئی تشدد کی وجہ سے بچے پر دماغی اثرات بھی مرتب ہوئے اور جب میں سخت تشدد کی وجہ معلوم کرنے کے لیے سکول کے ہیڈ ماسٹر سے ملا تو انہوں نے کہا کہ یہ اساتذہ مقامی رہائشی ہیں اور انہیں سیاسی پشت پناہی حاصل ہے میری اتنی حیثیت نہیں کہ میں انہیں بلا کر وجہ پوچھ سکوں تو میں نے متعلقہ محکمہ؛وزیر تعلیم؛وزیر اعلی پنجاب؛اور وزیر اعظم پاکستان کو ان کے خلاف کاروائی کی درخواست دے دی جس پر اب مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں میری ڈی پی او مظفرگڑھ؛ آئی جی پنجاب پولیس؛ وزیر اعلی پنجاب؛وزیر اعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ مجھے ان بااثر افراد سے تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔جبکہپنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ کے زیر اہتمام سلام ٹیچر ڈے  کے حوالے سے اہم تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بستی مہاراں میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے  مہمانان خصوصی اکبر بخاری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری مظفرگڑھ، شاہد محمود سیال ڈپٹی  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل مظفرگڑھ، ملک سجاد باپا سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول عثمان کوریا اور میڈم ام کلثوم سیال سماجی کارکن تھے۔ مقررین نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی میں اساتذہ کے کردار سے انکار ممکن نہیں ہے، اساتذہ معاشرے کی اصلاح میں  ریڑھ کی ہڈی سی حیثیت رکھتے ہیں، استاد تبدیلی کا مظہر ہے، معاشرے میں واضح تبدیلی لانی ہے تو استاد کی عزت کو بحال کرنا ہوگا۔ اساتذہ کو چاہیے فعال طریقہ سے  نسل نو کی آبیاری کا عمل جاری رکھیں، سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر استاد کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے ڈویڑنل و ضلعی صدر ارسلان گوندل نے مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  ٹیچرز یونین  اساتذہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے ہر سطح پر نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، استاد معاشرے کا معمار ہے، تعلیم و تربیت کا عمل جاری رہے گا۔ سرکاری اسکول ٹیچر محنت اور لگن سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،  سکول کی سطح پر تعلیمی اصلاحات کے نفاذ کے لیے کیے گئے اقدامات  پر اساتذہ  کے جذبے کو سراہتے ہیں۔ اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ کے عہدے داران اشفاق دستی، وحید شہزاد، عبداللہ دھمرایا، سعد حفیظ، حبیب اللہ خان،کاشف کالرو، مہر علی حمزہ،  تحسین خان،سلیم اشرف،قاضی عامر،محمد رفیق ببر،  ذوالقرنین حیدر، طاہر اسلم سہرانی، ساجد عباس،قاضی عبدالماجد،وقاص بک،شاہد دستی، عمران سہرانی، ملک مظہر ککھ،  جعفر سلیمان ،  رانا حمزہ، شعیب درگھ، رانا سیفل، سید غلام عباس شاہ ، شاہد نعیم، عاطف صدیق المانی، عامر سہرانی، ناصر دستی،رانا عامر و دیگر موجود تھے۔چیر مین پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن سردار آفتاب اکبر خان نے کہا ہے کہ استاد  کی اہمیت اور مقام  معاشرے میں ایک مسلم حیثیت کا حامل ہے استاد ہی قوم کے نوجوانوں کو علوم وفنون سے آراستہ کرتا ہے۔اس میں کوء شک نہیں کہ جو قومیں اساتذہ کا احترام کرتی ہیں وہی دنیا  میں سرخرو ہوتی ہیں۔ان خیالات  کا اظہار انہوں نے اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے میلسی سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پیف پارٹنرز کے سکولوں کے اساتذہ کو وہ اس لیے بھی اس یوم پر سراہتے ہیں کہ جب کرونا کی وجہ سے صوبے میں سکول بند تھا تو اساتذہ کی کراء گء غیر معمولی محنت کی بنا پر ایس او پیز کے تحت ہونے والے کوالٹی ایشورینس ٹیسٹ میں طلبہ و طالبات نے نہ صرف حصہ لیا بلکہ  95 فیصد سکولوں نے غیر معمولی نتائج دے کر پیف کو استحکام دیا۔ایسے اساتذہ قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور چیرمین انہوں نے اسی لیے پیمنٹس کے سلسلے میں خصوصی جدو جہد کی تاکہ پیف پارٹنرز اور اساتذہ کسی ذہنی تنا کے بغیر اپنے فرائض ادا کر سکے ہیں اساتذہ علوم کی راہوں پر چراغ کی مانند ہیں اسلییوہ توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی وہ تدریسی معیار برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوم کے عروج کے لیے کام کرتے رہیں گے مفت تدریس کے لیے وہ اور بچوں کے اس کارواں میں شمولیت  کے لیے کوشاں ہیں اوراساتذہ کے  بچے کھچے  مسائل بھی پیف پارٹنرز کو معاشی استحکام کے ذریعے جلد حل کر دیں گے۔استاد منزل کا رہبر ہے جو تہذیب و ثقافت کا ورثہ اگلی نسلوں کو منتقل کرتا ہے۔سلام ٹیچرز ڈے اس کی عظیم خدمات کا اعتراف ہے ان خیالات کا اظہار مختلف سماجی شخصیات نے "سلام ٹیچر ز ڈے "کے حوالے سے  خصوصی سروے میں کیا۔ تاجر اتحاد میلسی کے رہنما شہزاد کاظمی نے کہا کہ استاد معمار قوم ہے۔کوء بھی اس کی خدمات کا صلہ نہیں دے سکتا اس کے سال میں ایک بار اعتراف عظمت کا یہ طریقہ قابل تعریف ہے تحریک انصاف سپورٹس ونگ میلسی کے صدر را محمد فاروق نے کہا کہ ترقی کا نظام استاد کی تدریس سے وابستہ ہے جس قوم نے اس کی قدر کی وہ عروج پر پہنچی اس لیے سلام ٹیچرز ڈے کا انعقاد اساتذہ کو یہ احساس دلاتا ہے کہ سوسائٹی اس کی عظمت تسلیم کرتی ہے۔ناول نگار و شاعر مرید عباس خاور نے کہا کہ استاد بلندیوں سے آشنا کرتا ہے اس لیے یہ دن عجز و انکسار کا اظہار ہے۔ ہاکس سوشل ویلفیر آرگنائزیشن میلسی کے  صدر سید اظہر عباس نے کہا  کہ یہ دن اس سچاء کے اعتراف کا دن ہے کہ قوم کے معمار کے مقام پر  فائز استادایک عظیم۔ہستی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما  میاں اعجاز احمد۔نوید شیخ نے کہا کہ استاد کی خوشی میں شاگرد کی خیر خواہی ہے سابق صدر بار اختر حسین ملک نے کہا کہ اساتذہ روشنی سے شاگرد کو آشنا کر کے رہ پیماء کرتا ہے۔سابق صدر بار  قمر عباس ہاشمی نے کہا کہ جس نے استاد کی قدر کی وہی عروج پر پہنچا اور جس نے نہ کی.  وہ پستیوں میں گیا۔مہر محمد ظفر اقبال ایڈوکیٹ سابق صدر بار نے کہا کہ بلندیوں کی منزل پر کوء استاد کے بغیر نہیں پہنچ سکتا۔اس لے سلام ٹیچرز ڈے کا انعقاد مہذب قوم کا شعار ہے موجودہ صدر بار میلسی زاہد خان کھچی نے کہا کہ یہ دن اکرام استاد کے اعتراف کا دن ہے۔ چیر مین بلدیہ توصیف احمد خان یوسفزء نے کہا کہ زمین پر موجود انسان کو استاد آسمان تک پہنچانے کی صلاحیت کا مالک ہے اس پر آشوب دور میں ایک دن استاد کے لیے وقف کرنا سلامتی کی آرزو کے برابر ہے۔سلام ٹیچر ز ڈے پر طلبہ و طالبات کا بیکریوں پر رش۔زیادہ تعداد میں کیک اور چاکلیٹ کی خریداری نے قلت پیدا کردی ارو طلبہ و طالبات اپنے روحانی پیشواں سے  تحصیل علم کے جذباتی تعلق کی وجہ سے  شہر کی تمام بیکریوں پر آتے رہے جس پر کنفیکشنرز کو زیادہ مال تیار کرنا پڑا۔ طبقہ امراکے بچوں نے  قیمتی تحائف بھی خریدے  اس لیے سلام ٹیچرز ڈے پر تاجروں کی چاندی ہوگء جبکہ پھول بیچنے والوں  کی دوکان پر گلدستوں کے حصول کے لیے رش رہا کمپیوٹرز کی. دوکانوں پر بھی رش رہا  جہاں کارڈز بنوائے گئے  شہر کے علاوہ قصبات میں بھی یہ دن منایا گیا طالبات کو قصبات میِ کالجز سے ایک پریڈ کی چھٹی لینا پڑی کہ وہ اپنی محسن معلمات کو اپنے روحانی جذبات سے آگاہ کر کے گھروں کو  کالج کلوزنگ وقت پر جا سکیں اس کے لیے وہ انفرادی سطح کی بجائے گروپوں میں معلمات کو ہیپی ٹیچرز ڈے کہتی رہیں۔عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر چوہدری ساجد علی کے ہمراہ اپنے مادر علمی گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 136 دس آر جا کر اپنے محسن و مکرم اساتذہ کرام کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اور ان کی گراں قدر تعلیمی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر سئنیر ہیڈ ماسٹر چوہدری ناصر عزیز، چوہدری محمد نواز صاحب، چوہدری اصغر علی صاحب، چوہدری مقصود صاحب، ماسٹر محمد جمیل صاحب، شہباز علی صاحب فرمان علی صاحب، رمضان صاحب سمیت دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے،اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری ناصر عزیز نے کہاکہ زندہ قومیں اپنے اساتذہ کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، اساتذہ کی عزت قدر ادب و احترام کرنے والے قومیں ہمیشہ ترقی کرتی ہیں،ہمیں اپنے قابل ہونہار شاگردوں پر فخر جنہوں نے عالمی یوم اساتذہ کے دن ہمیں یادرکھتے ہوئے پھول پیش کیے، ان کی یہ محبت عزت ہمیشہ یاد رہے گی۔
ٹیچر ڈے