وہوا، آندھی، شدید بارش، ہرطرف جل تھل، دیواریں منہدم

    وہوا، آندھی، شدید بارش، ہرطرف جل تھل، دیواریں منہدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
وہوا(نمائندہ پاکستان) وہوا شہر میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث ہر طرف جل تھل، آندھی سے کئی پختہ اور کچی دیواریں منہدم، تناور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، گذشتہ شب وہوا شہر میں تیز آندھی کے بعد شدید بارش ہوئی آندھی اس قدر شدید تھی کہ کئی گھروں (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
 کی کچی پکی دیواریں اور درخت گر گئے جس سے شہریوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا بارش برسنے کے بعد گلی محلوں میں کئی کئی فٹ تک پانی جمع ہوگیا اور وہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگے گلیوں میں بارش کا پانی اور کیچڑ جمع ہوجانے کے باعث مکینوں کو آمدو رفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا نمازیوں کو باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد میں جانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہریوں نے دنڑ کے محلہ جات میں نکاسی آب کی ناقص صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نکاسی آب کو فوری طور پر بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آندھی