فوڈ اتھارٹی ٹیم کاآپریشن، ایک ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف

  فوڈ اتھارٹی ٹیم کاآپریشن، ایک ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف

  

ڈیرہ،کو ٹ ادو(سٹی رپورٹر،تحصیل رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی جعلسازوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف سرگرم عمل ہے گذشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی   نے دودھ ملاوٹ مافیا کے خلاف  کارروائی کے سلسلہ کوٹ ادو کے تھانہ (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

محمود کوٹ  کے علاقے میں عیسن روڈ پر واقع ایک ملک کولیکشن سنٹر سے دودھ کے سمپل لے کر لی کٹو سکین ٹیسٹ کیا تو دودھ میں پانی اور مضرصحت کیمیکل ڈیٹر جنٹس کی ملاوٹ کی گئی تھی جبکہ دودھ میں فیٹ اور غذائیت کی کمی بھی پائی گئی جس پر فوڈ اتھارٹی نے فوری طور پر کیمیکل زدہ دودھ قبضہ میں لے لیا اور ایک ہزار 20لیٹر مضرصحت ملاوٹی دودھ کو تلف کر دیا اور ملاوٹ کے مرتکب ملک کولیکشن سنٹر مالک کو وارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے دودھ کے معیار کو بہتر کرنے کی ہدایت کی کوٹ ادو کے عوامی و سماجی حلقوں اور شہریوں نے فوڈ اتھارٹی کی دودھ ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

دودھ تلف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -