منڈیو، مارکیٹ میں چیکنگ کا جدید میکانزم تیار کیا جائے: ثاقب طفر

منڈیو، مارکیٹ میں چیکنگ کا جدید میکانزم تیار کیا جائے: ثاقب طفر

  

         ملتان، خانیوال (  سٹی  رپورٹر،نمائندہ پاکستان  )ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں گڈ گورنس کے لئے اپنا بھرپورا کردار ادا کرے نے کے لئے متحرک ہے اور عوام کو انکی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے کے لئے جنوبی پنجاب کے اضلاع کے دورے شروع کر دئے گئے ہیں تاکہ تمام اضلاع میں ہر سیکٹرز میں افسران کی کارکردگی کو جانچا جاسکے۔(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

انہوں نے کہا کہ قومی تعمیر کے تمام محکمے سالانہ ترقیاتی بجٹ کو مالی سال کے اندر خرچ کے لئے کے لئے اپنے اہداف مقرر کر لیں۔ترقیاتی بجٹ لیپس ہو جانے کی صورت میں متعلقہ افسران سے باز پرس کی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے ناجائز منافع خوری کے سد باب کے لئے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ جنوبی پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزں کیخلاف سخت کریک ڈاون کا آغاز کریں اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس خانیوال کے کمیٹی روم میں ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں جنوبی پنجاب کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے اجلاس میں ضلع کے تمام سیکٹرز میں جاری اقدامات بارے بریفنگ دی۔ایڈیشنل سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ منڈیوں اور مارکیٹ میں ریٹ چیکنگ کا منظم میکانزم تیار کیا جائے اور ریٹ لسٹ کی پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے۔اس کے علاوہ کاشتکار کو اپنی اجناس براہ راست مارکیٹ میں فروخت کرنیکے مواقع فراہم کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر آباد میں لائیو سٹاک کا بڑا ریسرچ سنٹر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔انہوں نے کورونا ویکسی نیشن اور انسداد ڈینگی مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ضلع میں سرکاری مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا۔سیکرٹری پی اینڈ ڈی جنوبی پنجاب شعیب اقبال نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار بہت بہتر ہے۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ریکارڈ 1004 ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کے لئے 2384 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ 398 ترقیاتی منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں۔ضلع کی چاروں تحصیلوں میں سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لئے نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اشیائے ضروریہ کے نرخوں کی مانیٹرنگ کے لئے منڈیوں کے دورے کئے جارہے ہیں۔ماہ ستمبر میں 137 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 47 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں 9 ذخیروں اندوزوں کے خلاف کاروائی کی گئی اور چینی اور چاول کی سینکڑوں بوریاں برآمد کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں 12لاکھ 64ہزار228 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔اسی طرح ڈینگی اور پولیو کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے۔آغا ظہیر عباس شیرازی نے بتایا کہ خدمت آپکی دہلیز پروگرام میں کارکردگی بارے عوامی اطمینان کے حوالے خانیوال صوبہ میں ٹاپ پر ہے۔اجلاس میں سیکرٹری انہار جنوبی پنجاب عامرخٹک، سیکرٹری سروسز نوشین ملک،سیکرٹری پی اینڈ ڈی شعیب اقبال، سیکرٹری جنگلات سرفراز مگسی،سیکرٹری لائیوسٹاک آفتاب پیرزادہ،ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈنیشن رانا رضوان قدیر اور ڈپٹی سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر نے شرکت کی۔جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کا اچانک معائنہ کیا اور فارمیسی سٹور کا بھی وزٹ کیا۔کیپٹن ر ثاقب ظفر فارمیسی سٹور میں فارما سسٹ کی غیر موجودگی پر برہم ہوگئے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے طلب کرنے پر فارمسسٹ سٹور پہنچیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے کی ادویات پر مشتمل فارمیسی سٹور غیر متعلقہ شخص کے حوالے کردینا غیرذمہ دارانہ طرز عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے۔کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ صحت کی مفت سہولت ہر شہری کا حق ہے اس لئے صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے فارمیسی سٹور کے آڈٹ کے حکم دیا اور سیکرٹری صحت کو فارمیسی کا ریکارڈ سٹریم لائن کرنے کے لئے کارواکی ہدایت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری مریضوں سے بھی ملے،انکی خریت دریافت کی اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسار کیا۔انہوں نے ٹراما سنٹر کا بھی وزٹ کیااور ایمرجنسی میں داخل مریضوں سے ادویات کی مفت فراہمی بارے دریافت کیا۔ٹراما سنٹر میں لائے گئے مریضوں نے علاج معالجہ کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی، ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈنیش رضوان قدیر، ڈپٹی سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال ڈاکٹر نبیل سلیم ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کے ہمراہ تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -