اسلامیہ یونیورسٹی، شعبہ فارمیسی کے طالب  علم فیضان اکرم کیلئے یوتھ آئیکان ایوارڈ

  اسلامیہ یونیورسٹی، شعبہ فارمیسی کے طالب  علم فیضان اکرم کیلئے یوتھ آئیکان ...

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)شعبہ فارمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طالب علم فیضان اکرم کو یوتھ آئیکان ایوارڈ 2021دیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں کرونا وباء کے دوران صحت عامہ کے شعبہ میں خدمات سرانجام(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 دینے کے سلسلے میں عطا کیاگیا۔ انہوں نے کورونا وبا کے دوران 5000سے زائد ہینڈ سینیٹائزر تیار کیے اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز اور پولیس کے ورکنوں میں تقسیم کیے۔ انہیں یہ ایوارڈ ایک خصوصی تقریب میں معروف موٹیویشنل سپیکرڈاکٹر جاوید اقبال نے عطا کیا۔ فیضان اکرم نے اس سلسلے میں خصوصی رہنمائی پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر اور پروفیسر ڈاکٹر اسداللہ مدنی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ 

ایوارڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -