کل شہادت حضرت امام حسن مختلف مقامات پرجلوس، مجالس

 کل شہادت حضرت امام حسن مختلف مقامات پرجلوس، مجالس

  

  ملتان (  وقا ئع نگار  )سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ملتان پولیس کی طرف سے 28 صفر شہادت حضرت امام حسن ؓکے حوالہ سے  سیکیورٹی پلان (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

جاری کر دیا گیا۔ 28 صفر کے دوران ملتان شہر سے کل 04 جلوس برآمد ہوں گے جن میں سے 02 جلوس "اے "کیٹگری کے ہوں گے اسکے علاوہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر کل 12 مجالس بھی منعقد ہوں گی ان مجالس میں 02 مجالس "اے "کیٹگری کی ہوں گی۔ 28 صفر کے موقع پر ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ملتان پولیس کے 991 پولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سٹی پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ کی زیرنگرانی ایک سپیشل اسکواڈ تعینات کیا گیا ہے جو سرچ آپریشن کر رہا ہے اس کے علاوہ سب ڈویژن کی سطح پر ٹیمیں جلوس کے روٹس پر اہم امام بارگاہوں کے قریب، جنرل بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن وغیر ہ پر سرچ آپریشنز کریں گی۔  سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ  نے سیکیورٹی پلان بارے پولیس افسران و اہلکاروں کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 صفر شہادت حضرت امام حسن علیہ السلام  کے موقع پر تمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی پی اوز /ایس ایچ اوز کریں گے۔ جو خود تمام ڈیوٹی کی نگرانی، کمی بیشی، بروقت مقام ڈیوٹی پر نفری بھجوانے، ملازمان کو بریف کرنے کے علاوہ قابل اعتراض وال چاکنگ، اسلحہ کی نمائش، پوسٹر، پمفلٹ، تقاریر اور لاڈ سپیکر کے استعمال پر کڑی نظر رکھیں گے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کو گرفتار کر کے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام افسران و ملازمان غیر جانبداری، انتہائی خوش اخلاقی اور دیانتداری سے ڈیوٹی سرانجام دیں۔ مجالس اور جلوس میں وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔ عوام آپس میں محبت اور بھائی چارہ کاثبوت دیں اور تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔ مشکوک افراد اور ان کی سرگرمیوں پر پر نظر رکھیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں پولیس کو فوری اطلاع دیں۔ پولیس لائنز میں مناسب تعدار میں ریزرو ہائے الرٹ رہیں گی جن کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر طلب کیا جا سکے گا۔

جلوس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -