ایل ایل بی میں داخلہ لینے کیلئے سٹوڈنٹس کو پانچ اضافی نمبر دینے کاحکم

 ایل ایل بی میں داخلہ لینے کیلئے سٹوڈنٹس کو پانچ اضافی نمبر دینے کاحکم

  

  ملتان (  خصو صی رپورٹر  )لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو ججز مسٹر جسٹس سہیل ناصر اور مسٹر جسٹس احمد ندیم ارشد نے ایل ایل بی میں داخلہ لینے والے طلبا کو 5 اضافی (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

نمبر دینے کا حکم دے دیا ہے۔اب طلبا کو 15 ستمبر، 8 دسمبر 2019 اور 13 ستمبر 2020 کے ٹیسٹوں میں 5 اضافی نمبر دیے جائیں گے۔ عدالت عالیہ نے طلبا کو سنگل بینچ کے 5 نمبر دینے کے آرڈر کے خلاف ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا اسٹے خارج کر دیا ہے۔ عدالت میں طلبا عاقب جاوید، صائمہ محمود وغیرہ نے ایڈووکیٹ فلک شیر وٹو کے توسط سے رجوع کیا تھا۔ وکلا نے دلائل دیے کہ لا گیٹ کے تین ٹیسٹوں میں پرائیویٹ انٹرنیشنل لا کے 5 نمبر دے دیے، ایل ایل بی کے سلیبس میں پرائیویٹ انٹرنیشنل لا کا سلیبس شامل نہیں ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے فخر رضا ملانہ پیش ہوئے۔لا گیٹ کے سلیبس میں پرائیویٹ انٹرنیشنل لا سلیبس کا حصہ تھا۔

ایل ایل بی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -