پی ایم اے وفد کی ایم ایس نشتر ڈاکٹر امجد چانڈیو سے ملاقات،مختلف امورپربات چیت،مسائل حل کرانیکی یقینی دہانی

   پی ایم اے وفد کی ایم ایس نشتر ڈاکٹر امجد چانڈیو سے ملاقات،مختلف امورپربات ...

  

 ملتان (  وقا ئع نگار  ) ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد خان چانڈیو نے کہا ہے کہ ہمیشہ نشترہسپتال کی بھلائی، مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی اور ملازمین کے(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر فو قیت دی انشا اللہ جب تک زندگی باقی ہے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دوں گا میرے دروازے مریضوں اور ملازمین کے لئے 24گھنٹے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ایس نشتر ہسپتال کا چارج سنبھالنے کے بعد پی ایم اے ملتا ن کے صدر پرفیسر ڈاکٹر مسعود الرف ہراج، آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف (پرائم گروپ) نشترکے جنرل سیکریٹری مہر محمد اشرف ساقی، چیئرمین اقبال طائر کی جانب سے وفود کے ہمراہ پھولوں کا گلدستہ پیش کئے جانے کے موقع پر کیا اس موقع پر صدر محمد یوسف سعیدی، سر پرست چوہدری محمد ارشاد، محمد شفیع وینس ودیگر بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر ڈی ایچ او ملتان ڈاکٹر سید علی مہدی بھی موجود تھے اس موقع پر پی ایم اے ملتا ن کے صدر پرفیسر ڈاکٹر مسعود الرف ہراج، مہر محمد اشرف ساقی نے کہا کہ ڈاکٹر امجد خان چانڈیو نشتر ہسپتال ملتان کے ملازمین،ڈاکٹرز ار نرسز کی ہر دل عزیز شخصیت ہیں اور ان کی خدمات ہسپتال کے لیے ڈھکی چھپی نہیں ہیں انہوں نے ہمیشہ ہسپتال کی ترقی اور مریضوں کی فلاح کے لئے دن رات خدماتِ سر انجام دی ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ڈاکٹر امجد خان چانڈیو کو نشتر ہسپتال ملتان کا ایم ایس تعینات کیا، اقبال طائر نے کہا کہ ڈاکٹر امجد خان چانڈیو کا ایم ایس تعینات ہونا ایک نئی اور روشن صبح کا آغاز ہے اور یہ اللہ تعالی کی طرف سے ایک انعام اور تحفہ بے مثال ہے۔جبکہ نشتر ہسپتال کی ہر دلعزیز شخصیت ڈاکٹر امجد چانڈیو نے بطور ایک ایس نشتر ہسپتال تعیناتی کے بعد گزشتہ روز دفتری امور سنبھال لئے جس کے بعد سے مبارکباد دینے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی ہدایات کے مطابق ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد چانڈیو سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور تعیناتی پر مبارکباد دی اس موقع پر ڈاکٹر امجد چانڈیو کا کہنا تھا کہ جس طرح رات دن کی پرواہ کئے بغیر کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کی خدمت کی ہے ویسے ہی اب پورے ہسپتال میں مریضوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہیں کوئی کسی بھی وقت سرکاری اوقات کار کے دوران اپنے مسائل کے حوالے سے مل سکتا ہے ہسپتال میں ادویات کی مفت فراہمی سمیت ڈاکٹروں کی کمی فوری دور کرنے پر فوکس رہے گا،ادھر وفد میں ڈاکٹر رانا،ڈاکٹر شیخ عبد الخالق، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر اور ڈاکٹر وقار نیازی شامل تھے۔

امجد چانڈیو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -