ملتان میں کل ختم نبوت کانفرنس، انتظامیہ  کا ٹریفک ایڈوائزری پلان فائنل

  ملتان میں کل ختم نبوت کانفرنس، انتظامیہ  کا ٹریفک ایڈوائزری پلان فائنل

  

  ملتان (  وقا ئع نگار  ) سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے تحفظ (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

ختم نبوت کانفرنس بمقام قلعہ کہنہ قاسم باغ مورخہ 07 اکتوبر بروز جمعرات کے سلسلہ میں ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق لائبریری موڑ، حسین آگاہی موڑ، حسین آگاہی بازار بالمقابل ماشا اللہ الیکٹرونکس، حافظ جمال روڈ اور واٹر ورکس روڈ پر پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ بہاولپور سے آنے والے شرکا بہاولپور بائی پاس چوک سے بی سی جی چوک سے چونگی نمبر 14سے ہوتے ہوئے حافظ جمال روڈپراپنی گاڑیاں پارک کریں۔وہاڑی سے آنے والی شرکا وہاڑی چوک سے چوک قذافی سے معصوم شاہ روڈ سے واٹر ورکس روڈ پر اپنی گاڑیاں پارک کریں۔ خانیوال سے آنے والی شرکا قذافی چوک سے عید گاہ چوک سے آبشار چوک سے ہوتے ہوئے واٹر ورکس روڈ پر گاڑیاں پارک کریں گے۔ بوسن روڈ سے آنے والے شرکا چونگی نمبر 9سے واٹر ورکس روڈ پر اپنی گاڑیاں پارک کریں گے۔ شرکا سے گزارش ہے کہ اپنی گاڑیاں مختص کردہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں۔ راستہ ایپ  اور ملتان پولیس ایف ایم 88.6 ریڈیو پر شہریوں کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔شہری مزید راہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر کال کر سکتے ہیں۔

ٹریفک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -