ملتان پولیس کا مہنگائی مافیا کیخلاف آپریشن، متعدد دکانداروں پر مقدمات

       ملتان پولیس کا مہنگائی مافیا کیخلاف آپریشن، متعدد دکانداروں پر ...

  

  ملتان (  وقا ئع نگار  )پولیس نے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔پولیس تھانہ الپہ نے سلمان،منور،تنویر،پولیس تھانہ ممتازآباد نے اختر اور معراج دین پولیس تھانہ قطب پور نے یسین اور جاوید پر مقدمات درج کئے جبکہ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملک فیاض پولیس تھانہ صدر جلالپور نے جاوید کے خلاف مقدمات درج کئے۔پولیس کے مطابق یہ تمام افراد اپنی دکانوں میں اشیا و خوردونوش مقرر کردہ سرکاری نرخوں سے اضافی پر فروخت کررہے تھے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نشاندہی پر ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔دریں اثنائڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز بھی گراں فروشی کی روک تھام کیلئے کریک ڈان جاری رکھا اس موقع پر سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 5 دکاندار گرفتار کرکے مقدمات درج کرادیے گئے جبکہ پیمانہ جات درست نہ ہونے پر 4 پٹرول پمپ بھی سیل کردیے گئے۔ کریک ڈان کے دوران اے سی صدر عدنان بدر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع کے مخلتف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کو 1 لاکھ روپے  سے زائد جرمانے بھی عائد کئے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چکن کی سپلائی لائن خصوصی مانیٹر کی جارہی ہے۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کے مرتکب مافیا کو شکنجہ میں لینگے۔

مہنگائی مافیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -