لودھراں میں تمام سہولیات سے مزین نادرا آفس فعال، کاؤنٹرز قائم

لودھراں میں تمام سہولیات سے مزین نادرا آفس فعال، کاؤنٹرز قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (  نیوز   رپورٹر  )وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین نادرا محمد طارق ملک کے ویژن کی تکمیل:چیئرمین نادرا کی (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
ہدایات کے مطابق کہروڑ پکا ضلع لودھراں میں جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ تمام سہولیات سے مزین نادرا دفتر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے.عوام الناس کے لیے بالخصوص معمر شہریوں، خواتین اور معذور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے نادرا ملتان ریجن ہمہ وقت کوشاں ہے۔کہروڑ پکا میں قائم ہونے والے ایئر کنڈیشنڈ جدید ون ونڈو سینٹر میں ون ونڈو آپریشن کے تحت 6 ڈیٹا انٹری کانٹرز سمیت فارم وصولی، کارڈ ڈیلیوری اور حصول معلومات کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔ معمر شہریوں کے لیے نادرا دفتر کے صدر دروازے پر ریمپ بنایا گیا ہے اور ویل چیئر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ خواتین کے لیے علیحدہ نشستیں اور خواتین کے لئے مختص کاؤنٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔ عوام کے لیے اناوئنسمینٹ سسٹم کی فراہمی، ضروری معلومات کی فراہمی اور ایل ای ڈی ٹی وی سکرین پر معلومات کی فراہمی بھی سہولیات میں شامل ہیں۔ عوام کو صاف اور ٹھنڈے پانی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔جدید نادرا دفتر کہڑوڑ پکا کی ترقی میں اہم  سنگ میل ثابت ہوگا۔
نادرا آفس