وی سی نشتر ڈاکٹررانا الطاف کا انسٹیٹیوٹ آف ڈینسٹری کادورہ

 وی سی نشتر ڈاکٹررانا الطاف کا انسٹیٹیوٹ آف ڈینسٹری کادورہ

  

  ملتان (  وقا ئع نگار  )وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کا دورہ کیا جہاں انہیں پرنسپل نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری پروفیسر ڈاکٹر امجد باری نے انسٹیٹیوٹ میں مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات اور انسٹیٹیوٹ کو درپیش چیلنجز بارے بریفننگ دی۔ ایم ایس نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ڈاکٹر شمشیر علی، سینئر فیکلٹی ممبران اور ڈاکٹر عامر عاشق بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری میں  ڈینٹل پیتھالوجی کے شعبہ کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے مائیکروسکوپ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ مزید برآں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کو درپیش چیلنجز بلخصوص فیکلٹی کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے، نئے کورسز کے اجرا اور دیگر تمام آمورز بارے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -