100میگاواٹ سولر سسٹم میپکو میں شامل کرنے کیلئے ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ فائنل 

  100میگاواٹ سولر سسٹم میپکو میں شامل کرنے کیلئے ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (  نیوز   رپورٹر  )ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن نے زینفا (ZHENFA)پاور(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
 ہاؤس سے پیداہونے والی100میگاواٹ سولر بجلی میپکو کے سسٹم میں شامل کرنے کے لئے ٹرانسمیشن لائن اور لائن بیز (Bays) کی تنصیب کا منصوبہ مکمل کرلیاہے۔چیف انجینئر ڈویلپمنٹ میپکومہر اللہ یار خان نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران 100میگاواٹ سولر بجلی میپکوکے سسٹم میں شامل کی جارہی ہے جس سے میپکو کی بجلی کی رسد مزیدبڑھ جائے گی۔ لیہ میں قائم میپکو کے 132KVچوبارہ گرڈاسٹیشن تک 100میگاواٹ سولربجلی پہنچانے کے لئے 13کروڑ70لاکھ روپے کی لاگت سے 2لائن بیز (Line Bays) اور ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی ہے۔  پراجیکٹ ڈائریکٹر /ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس سی ظفر اقبال گل اور ایکسین ٹی اینڈ جی ڈویژن عمران حسین بخاری سربراہی میں زینفا (ZHENFA)پاور ہاس سے 132KVچوبارہ گرڈاسٹیشن تک 5.79کلومیٹر طویل ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی ہے۔ 100میگاواٹ سولربجلی میپکو کے سسٹم میں شامل ہونے سے آئندہ موسم گرما میں صارفین کو بجلی کی ترسیل مزید بہتر طریقے سے ممکن ہوجائے گی۔
میگاواٹ