ملتان، مہنگائی کیخلاف لیگی خواتین کا گدھاریڑھیوں پر احتجاج

ملتان، مہنگائی کیخلاف لیگی خواتین کا گدھاریڑھیوں پر احتجاج

  

  ملتان ( سٹی رپورٹرر)مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین سٹی کے زیر(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

اہتمام بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی، پٹرولیم، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف چونگی نمبر 8سے ابدالی روڈ پر مقامی ہوٹل تک گدھاریڑھیوں پر احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی کے موقع پر لیگی خواتین کارکنان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ کے خلاف نعرے بازی کی اور مقامی ہوٹل میں پارٹی کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی موجودگی میں ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم عملہ نے روک دیا اس موقع پر شعبہ خواتین کی سٹی صدر وسابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین، سٹی جنرل سیکریٹری و سابق رکن قومی اسمبلی شاہین شفیق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے بائیس کروڑ غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے جس کی وجہ سے سفید پوش طبقہ شدید پریشانی سے دوچار ہے تین مہینوں میں مہنگائی ختم کرنے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرنے کے دعویداروں نے تین سالوں میں غریب قوم کو خودکشیوں، خودسوزیوں پر مجبور کر کے رکھ دیا ہے قائدین میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تین سالوں سے انتقامی کاروائیاں جاری ہیں لیکن حکومت نہ برطانیہ میں کچھ ثابت کر سکی۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -