ملتان، مختلف چوکوں، شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کاسلسلہ شروع

ملتان، مختلف چوکوں، شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کاسلسلہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (  سٹی  رپورٹر  )ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی جانب سے شہر کے مختلف چوکوں اور شاہراہوں کو دیدہ زیب بنانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں بیوٹیفکیشن پلان کے ذریعے نجی سیکٹر کے تعاون سے گرین بیلٹس کی بحالی اور لینڈ سکیپنگ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے گزشتہ روز شہر کی مختلف ماڈل روڈز کا معائنہ کیا اور بیوٹیفکیشن(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
 پلان پر متعلقہ حکام سے بریفنگ لی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ شہر اولیاکو روشنیوں اور سبزے سے سجانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے پہلے مرحلے میں گول باغ روڈ،بوسن روڈ چونگی نمبر 9 اور سیداں والہ بائی پاس کو خوبصورت لائٹنگ اور لینڈ سکیپنگ سے دیدہ زیب بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو مثبت تبدیلی کا احساس دلایا جاسکے۔خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے قلعہ کہنہ پر خوبصورت فیملی تفریح گاہ اور کافی شاپ بنانے کا بھی ٹاسک دیا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔اس موقع پر اے سی سٹی کو پی ایچ اے حکام نے بیوٹیفکیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
گرین بیلٹ