میٹرو پولیٹن میں بوگس ادائیگیاں، اینٹی کرپشن میں تفتیش مکمل

میٹرو پولیٹن میں بوگس ادائیگیاں، اینٹی کرپشن میں تفتیش مکمل

  

ملتان (  وقا ئع نگار  )میٹرو پولیٹن کار پور یشن میں 13 کروڑ روپے کی بوگس ادائیگیوں کا معاملہ۔ڈپٹی چیف آفیسر عباس سرور نقوی کے دستخطوں کی فرانزک رپورٹ کے بعد چالان بھیجوا دیا جائے گا۔تفصیل کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں 13 کروڑ روپے کی بوگس ادائیگیوں کا معاملہ میں اینٹی کرپشن نے مقدمہ کی تفتیش مکمل کرلی ہے ۔جس میں سابق چیف آفیسر۔اور سرکاری ملازمین سمیت 12 ٹھیکیداروں کو تفتیش میں گہنگار قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے سابق (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

کمشنر ملتان شان الحق کے دستخط سے بارہ لاکھ روپے کی ادائیگی بھی ثابت ہوئی تھی۔اس حوالے سے شان الحق نے اینٹی کرپشن ملتان کو اپنا تحریری بیان ریکارڈ کروا دیا تھا۔جبکہ ڈپٹی چیف آفیسر کارپوریشن نے عباس سرور نقوی نے بوگس ادائیگیوں پر اپنے دستخط ہونے سے انکار کیا تھا۔  جس پر انکے دستخطوں کو فرانزک کے لئے لاہور بھیجوا دیا گیا ہے جسکی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اور پھر گرفتاری کا عمل پورا کرنے کیلئے جوڈیشل ایکشن کی منظوری کی جائے گی۔

میٹروپولیٹن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -