پی سی جی اے وفد کی سیکرٹری زراعت ثاقب عطیل سے ملاقات

    پی سی جی اے وفد کی سیکرٹری زراعت ثاقب عطیل سے ملاقات

  

 ملتان (  نیوز   رپورٹر  )پی سی جی اے چیئرمین سہیل محمود ہر ل کی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس سید شکیل احمد اور جنرل منیجرکاٹن شیر محمد مہر سے پی سی جی اے ہا س میں ملاقات جس میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔ملاقات میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی کاٹن مارکیٹ میں بطور (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

سیکنڈ بائر سرکاری سطح پر منظوری کے بعد اہم امور پر بات چیت ہوئی جس میں کاٹن سٹینڈرڈز، پروکیورمنٹ، ادائیگی و دیگر امور زیر بحث آئے۔چیئرمین پی سی جی اے نے کہا کہ پی سی جی ا ے کے موقف کو سمجھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ٹی سی پی کی کاٹن خریداری خوش آئند ہے جس سے کاٹن جنرز کا واحد خریدار کے ہاتھوں استحصال میں کمی واقع ہو گی۔انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کاٹن جننگ انڈسٹری ٹی سی پی کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی اور تمام طے شدہ شرائط و ضوابط کے مطابق عمل درآمد ہو گا۔پی سی جی اے نے ٹی سی پی و محکمہ زراعت کی ٹیم کو متعدد جننگ فیکٹریوں کا دورہ بھی کر وایا۔چیئرمین پی سی جی اے نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت روئی کی خریداری اچھے معاوضے کے ساتھ کرے گی جس سے کاٹن کراپ کی بحالی میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پرامید ہیں کہ حکومتی سطح پر کاٹن و کاٹن جنرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ملاقات میں ٹی سی پی ملتان آفس کی ٹیم اور محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -