مخدوم احمدمحمودکی اچانک ڈیرہ انٹری،ذوالفقارکھوسہ سے ملاقات

مخدوم احمدمحمودکی اچانک ڈیرہ انٹری،ذوالفقارکھوسہ سے ملاقات

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی اچانک خصوصی طیارہ سے ڈیرہ غازی خان آمد،سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ سے اہم ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے ملکی وسیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر سابق وزیراعلی پنجاب سردار(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 دوست کھوسہ کے علاوہ ثناء اللہ خان کھوسہ، رانا محمد اکبر بھی موجود تھے ذرائع نے دعوی کیاہے کہ سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سابق صدر آصف علی زرداری کا اہم پیغام لیکر آئے تھے دونوں رہنماؤں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹہ تک ملاقات جاری رہی سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ نے مخدوم احمد محمود کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا بعد ازاں مخدوم احمد محمود اور سردار دوست محمد کھوسہ خصوصی طیارہ کے ذریعے ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ سے واپس لاہور روانہ ہوگئے ذرائع کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں جنوبی پنجاب میں بڑی سیاسی شخصیات کی طرف سے اہم سیاسی اعلانات متوقع ہیں جو چیئر مین بلاول بھٹو کے دورہ کے تناظر میں دیکھے جا رہے ہیں سابق گورنر پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی خصوصی آمد اور سابق صدر آصف علی زرداری کا پیغام جنوبی پنجاب میں اہم سیاسی تبدیلیوں کے لئے جاری کاوشوں کی کڑی ہے۔

اہم ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -