ڈی جی ایم ڈی اے کامدنی چوک  فلائی اوور منصوبے کا جائزہ، ہدایات 

    ڈی جی ایم ڈی اے کامدنی چوک  فلائی اوور منصوبے کا جائزہ، ہدایات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان ( سٹی رپورٹرر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے مدنی (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
چوک فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لئے اچانک دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ فلائی اوور کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ واسا اور واپڈا سے متعلقہ کام کو مکمل  کروا کے تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو فلائی اوور کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا گیا کہ واسا کی  جانب سے سیوریج لائن ڈالنے میں سست روی کی وجہ سے پروجیکٹ کا کام لیٹ ہو رہا ہے، واپڈا کی ٹرانسمیشن لائنوں کی شفٹنگ کے بعد کام کی رفتار تیز ہو گئی۔ فلائی اوور کی تعمیر میں استعمال ہونے والا تمام تر مٹیریل سایٹ پر پہنچا دیا گیا ہے۔ واسا کا کام مکمل ہوتے ہی دوسری سائیڈ کا کام بھی مکمل کر لیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا واسا کی سست روی کی وجہ سے پروجیکٹ لیٹ ہونے پر برہمی کا اظہار۔ ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر ورکس واسا اور ان کے کنٹریکٹرکو ریکارد سمیت دفتر طلب کر لیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ  واسا سے متعلقہ کام  جلد مکمل کروا یا جائے۔ اس پروجیکٹ کو ایگریمنٹ کے مطابق دی گئی ڈیڈ لائین میں مکمل کروایا جائے۔ کنٹریکٹر کی سائٹ پر موجودگی کو یقینی بنائیں کام کی پراگریس کو جیک کرنے کے لئے اچانک وزٹ کیا جائے گا۔ معیار اور کوالٹی پر سمجھوتا کئے بغیر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔  
جائزہ