بھتہ مانگنے پر سب انسپکٹر کی زبردست پٹائی،کارروائی شروع بہاولپور، لوکل گورنمنٹ کے زیراہتمام ای ٹینڈرنگ سیشن

  بھتہ مانگنے پر سب انسپکٹر کی زبردست پٹائی،کارروائی شروع بہاولپور، لوکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ) پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے زیراہتمام مقامی ریسٹورینٹ میں ای ٹینڈرنگ کے حوالہ سے اورینٹیشن سیشن کاانعقادکیاگیا جس میں بہاول پورسے تعلق رکھنے والے محکموں کے ٹھیکیداروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی تقریب سے‘ رائے یاسرفرہاد ڈپٹی سیکریٹری محکمہ مقامی حکومت (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
وسماجی ترقی حکومت پنجاب‘خالدمحمودحسینی ایگزیکٹوانجینئرلوکل گورنمنٹ فیصل آباد‘بلال قریشی ایکسیئن لوکل گورنمنٹ بہاول پور‘ نعیم اختر سی ای او بہاول پورویسٹ مینجمنٹ کمپنی بہاول پور‘ محمدعدنان سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرلوکل گورنمنٹ پنجاب‘ مریم زیب سینئرپروگرام مینجرپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈنے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ شفافیت بہترسروس ڈلیوری کاروبار کے لئے آسان مواقع اوردفتری معاملات میں کاغذکے استعمال کے رحجان کو کم سے کم کرکے اسے ڈیجیٹائزیشن کی طرف موڑنا حکومت پنجاب کااہم منشورہے اسی مقصدکوکامیابی تک پہنچانے کے لئے محکمہ بلدیات پنجاب نے ڈیجیٹائزسکیم کاآغازکیاہے جس کے تحت پنجاب کی تمام مقامی حکومتوں کے مینوئل موڈ آف ورکنگ سے آٹومیشن میں تبدیل کیاجارہاہے پنجاب میں پہلی بار شفافیت کااعلی معیار قائم کرنے اورگورننس میں بہتری کے لئے ای ٹینڈرنگ سسٹم متعارف کروایاگیاہے اس سلسلہ میں میں محکمہ پہلے مرحلہ میں 5 کروڑ روپے اوراس سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے آن لائن ٹینڈرز وصول کریگی جبکہ اگلے مرحلہ میں تمام ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے ٹینڈرآن لائن وصول کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ ای ٹینڈرنگ سسٹم سے ٹھیکیدار ان دنیاکے کسی بھی خطہ سے ٹینڈرنگ کے عمل میں شامل ہوسکتے ہیں اوراس نظام سے نہ صرف ٹھیکیداران کے مابین مقابلہ کی فضاء قائم ہوگی بلکہ سرکاری مشینری کی صوابدیدبھی ختم ہوجائیگی ای ٹینڈرنگ کے نظام کومکمل طورپر کامیاب بنانے کے لئے صوبائی سطح پر مرکزی ڈیش بورڈبھی قائم کیاجاچکاہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹھیکوں میں شفافیت اور بدعنوانی کے جڑ سے خاتمے کے لئے یہ سسٹم دیگرمحکموں میں بھی نافذ کیاجائے گا جس کے بعدتمام محکمے مکمل طورپر ای ٹینڈرنگ سسٹم کے تحت ٹھیکے دینے کے پابندہونگے انہوں نے کہاکہ جہاں پاکستان انجینرنگ کونسل کے ٹھیکیداران کے لئے یکساں مواقع میسر ہوگے وہاں کاغذی کاروائی اوردفتری عمل سے مکمل نجات ملنے کے ساتھ شفافیت کوفروغ ملے گا تقریب کے آخر میں سوال جواب کابھی سیشن ہوا۔
ای ٹینڈرنگ