اپوزیشن صرف انتشار کی سیاست کررہی ہے، ندیم قریشی

  اپوزیشن صرف انتشار کی سیاست کررہی ہے، ندیم قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (  نیوز   رپورٹر  )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب ندیم قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پنڈورا لیکس میں ملوث پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کیلئے سیل کے قیام کا اعلان کر کے قوم کے دل جیت لئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
 قومی دولت ملک سے باہر لے جانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے جبکہ اپوزیشن صرف پروپیگنڈے اور انتشار کی سیاست کر رہی ہے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام نے ایک بار پھر مسترد شدہ پارٹی کے اجتماعات میں شرکت نہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ان کی وفاداریاں صرف اور صرف تحریک انصاف کے ساتھ ہیں جس نے جنوبی پنجاب کو الگ پہچان اور شناخت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے خطے کو حقیقی طور پر خود مختاری دیکر یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے جبکہ ماضی میں اس حوالے سے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں جنوبی پنجاب کی غیور عوام نے شرکت نہ کر کے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے کہ اس خطے میں اب ڈرامہ بازی کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور خالی کرسیوں سے ن لیگ کے لیڈروں کا خطاب اس کا ثبوت ہے۔ محمد ندیم قریشی نے مزید کہا کہ بزدار حکومت نے مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کر لی ہے اور اس سلسلے میں موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں قیمت ایپ پر روزمرہ استعمال کی اشیاکے نرخ روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کئے جا رہے ہیں تاکہ صارفین اس کے مطابق قیمتیں ادا کر کے مہنگائی مافیا کو شکست دے سکیں۔
ندیم قریشی