روجھا ن، کچہ میں پھر گینگ ور، دونوں طرف سے فائرنگ، 1قتل

  روجھا ن، کچہ میں پھر گینگ ور، دونوں طرف سے فائرنگ، 1قتل

  

         روجھان (نمائندہ پاکستان)پولیس کا ساتھ کیوں دیتے رہے دیرینہ دشمنی پر لُنڈ گینگ اور عمرانی برداری کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا کچہ دلوانی میدان جنگ بن گیا فائرنگ سے معاون پولیس  جان محمد عمرانی قتل ہوگیا تفصیل کے مطابق روجھان اور بنگلہ اچھا کچہ میں تیس سالہ ڈاکو راج ختم نہ ہوسکا جرائم پیشہ گروپ لُنڈ گینگ نے مخبری کرنے کرنے کی دیرینہ دشمنی پر معاون پولیس جان محمد عمرانی پر حملہ کردیا دونوں طرف سے فائرنگ(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 کا تبادلہ ہواکچہ دلوانی میدان جنگ بن گیا جرائم پیشہ گروپ لُنڈ گینگ کی فائرنگ سے معاون پولیس جان محمد عمرانی جاں بحق ہوگیا زرائع کے مطابق جرائم پیشہ گروپ لُنڈ گینگ پولیس کا ساتھ دینے کی وجہ سے جان محمد عمرانی کی جرائم پیشہ گروپ لُنڈ گینگ کے سرغنہ شاہد  لُنڈ اور اسکے ساتھی آمین لُنڈ خدا بخش کے درمیان دیرینہ دشمنی تھی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مخبری کرنے کی دیرینہ دشمنی پر شاہد لُنڈ آمین لُنڈ اور خدا بخش لُنڈ نے معاون پولیس جان محمد عمرانی کو قتل کیا ہے معاون پولیس جان محمد عمرانی کے قتل پر اہل علاقے نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے اور ندیم حیدر لقمان واجد حسین وغیرہ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار چیف آف آرمی سٹاف جرائم پیشہ گروپ لُنڈ گینگ اور کچے میں پناہ گزین گینگز کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -