نوشہرہ،ٹرک کی ٹکر سے موٹر  سائیکل سوار جاں بحق،1 زخمی

نوشہرہ،ٹرک کی ٹکر سے موٹر  سائیکل سوار جاں بحق،1 زخمی

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ جی ٹی روڈ حکیم آباد کے قریب تیز رفتار ٹرک  کاموٹر سائیکل کوٹکر ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا ٹرک ڈائیور موقع سے فرار پولیس نے ٹرک قبضہ میں لیکرتفتیش شروع کردی واقعات کے مطابق محمد افضل ولد زین الدین سکنہ ادینہ صوابی نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ سپلائی ڈپو نوشہرہ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد اپنے ساتھی شیر ولی ولد میر محمد سکنہ مصر بانڈ ہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ جب کہ جب حکیم آباد اسٹاپ کے قریب پہنچے تو ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں شیرولی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ میں شدید زخمی ہوگیا۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ٹرک قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -