بنوں،پی ٹی آئی لیبر ونگ نے عمران خان کا 69 ویں سالگرہ منائی
بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لیبرونگ تحصیل کابینہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا 69واں سالگرہ منایا،انصاف لیبر ونگ کے کارکنوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ملک میں جو مہنگائی کا طوفان ہے اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کریں بنوں یعنی پورے پاکستان کے عوام غریب ہے مہنگائی سے پریشان ہے اور سارا بوجھ غریب عوام پر پڑھ رہا ہے عوام کو اس مشکل وقت میں توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر ڈیپارٹمنٹ میں مشکلات درپیش ہے ہر طرف اندھیر نگری ہے لہذا ہمیں ایک ایسے بندے کی ضرورت ہے کہ وہ ہمارے لیئے ہر میدان میں کھڑے ہوں بنوں کے عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے اور اپنے علاقے کے شخص کو شکست دیا لہذا توجہ دینے کی ضرورت ہے جہاں بھی پی ٹی آئی کے ورکرز جاتا ہے لوگوں کا ہمارے اوپر یہی سوال ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام پر اتنی مہنگائی لائی ہے ہمارے پاس جواب نہیں ہوتاانہوں نے کہا کہ عمران خان کی ملک کیلئے اچھا سوچ ہے ہماری دعا ہے کہ عمران خان کو کو اندھیر نگری سے نکالنے کیلئے لمبی عمر دیں آخر میں تمام انصاف لیبر ونگ کے عہدیداروں نے عمران خان کو 69 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی ان خیالا ت کا اظہار انصاف لیبرونگ صدر رحمت آیاز، سینئر نائب صدر اسد کلیم،نائب صدر سر حد اللہ سرحدی،جنرل سیکرٹری سراج محمد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مہران،پریس سیکرٹری بلال،فنانس سیکرٹری رضوان نے کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان میں اتنی پٹرول مہنگا نہیں جتنا دیگر ممالک میں ہے پاکستان میں پیٹرول کم ریٹ پر ہے آخر میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،عمران خان کی لمبی عمر اور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔