وفاقی حکومت کی زیر التواء اسحاق ڈار کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر

وفاقی حکومت کی زیر التواء اسحاق ڈار کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر

  

         اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں زیرِ التواء  اسحاق ڈار کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے حکم سے اسحاق ڈار کا سینیٹر کا نوٹیفکیشن معطل ہے، اسحاق ڈار کے نوٹیفکیشن کی معطلی کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں اسحاق ڈار کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسحاق ڈار کے حلف نہ اٹھانے سے سینیٹ ہاؤس نامکمل اور عوام کی نمائندگی سے محروم ہے۔حکومتی درخواست میں کہا گیا ہے کہ رکنِ پارلیمان کے حلف نہ اٹھانے کے معاملے پر قانون بنا لیا۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ اول -